برائے اصلاح

میرے اشعار پہ تنقید اصلاح اور مشوروں سے نوازیں


  • Total voters
    1
الف عین اور دیگر اساتذہ سے اصلاح کے لئے
----------------------------------
بحرِ متقارب مثمن سالم---فعولن فعولن فعولن فعولن
----------------------------------
کہو تم اگر تو وفا میں سکھا دوں
کہے جو تجھے کچھ اُسے میں سزا دوں
جدا ہو سبھی سے حیا میں ادا میں
تجھے تو سبھی سے جدا میں بنا دوں
رکھوں گا تجھے میں جہاں سے چُھپا کے
تجھے تو کہیں میں مکاں میں چُھپا دوں
خفا ہے اگر تُو مجھے یہ بتا دے
کہا ہے تجھے جو اُسے میں بُھلا دوں
کہاں سے ملے دل تجھے جو بُھلا دے
نہیں ہے جگر وہ تجھے میں بُھلا دوں
اب ارشد تجھے ہے طلب تو اُسی کی
کہو تو اُسے ہی تِرا میں بنا دوں
 
جناب محترم الف عین صاحب آپ نے اس غزل پر تبصرہ نہیں فرمایا اگر بالکل غلط ہے تب بھی بتا دیں تاکہ میں تصحیح کی کوشش کروں
 

فرقان احمد

محفلین
جناب محترم الف عین صاحب آپ نے اس غزل پر تبصرہ نہیں فرمایا اگر بالکل غلط ہے تب بھی بتا دیں تاکہ میں تصحیح کی کوشش کروں
ارشد بھیا! محترم الف عین کی نظر جیسے ہی اس لڑی پر پڑے گی، امید ہے وہ ضرور اصلاح فرمائیں گے۔ آپ سے گزارش ہے کہ نئی لڑی بناتے وقت 'رائے شماری' کے سیکشن کو نظرانداز کر دیا کریں اور وہاں کچھ تحریر نہ فرمایا کریں؛ عام طور پر اصلاحِ سخن کے حوالے سے شروع کردہ لڑیوں میں رائے شماری کی ضرورت نہیں ہوا کرتی ہے۔ مزید برآں، اگر آپ نے دیگر محفلین کو ٹیگ کرنا ہو تو کسی الگ مراسلے میں @ لکھ کر بغیر اسپیس دیے معزز محفلین کا نام ٹائپ کریں، ان کا نام ظاہر ہو تو اس پر کلک فرما دیں، یوں ان کو اطلاع مل جائے گی۔ یہ جو آپ عنوان کے ساتھ ٹیگ لگاتے ہیں، اس کی اطلاع محفلین کو نہیں ہو پاتی ہے۔ آپ کے تعاون کا شکریہ!
 

الف عین

لائبریرین
کہو تم اگر تو وفا میں سکھا دوں
کہے جو تجھے کچھ اُسے میں سزا دوں
۔۔۔ دو لخت لگ رہا ہے

جدا ہو سبھی سے حیا میں ادا میں
تجھے تو سبھی سے جدا میں بنا دوں
۔۔۔ عاشق کر سکتا ہے ایسا؟
رکھوں گا تجھے میں جہاں سے چُھپا کے
تجھے تو کہیں میں مکاں میں چُھپا دوں
۔۔۔ دوسرا مصرع بدلو۔ بات نہیں بنتی ۔

خفا ہے اگر تُو مجھے یہ بتا دے
کہا ہے تجھے جو اُسے میں بُھلا دوں
۔۔۔ٹھیک
کہاں سے ملے دل تجھے جو بُھلا دے
نہیں ہے جگر وہ تجھے میں بُھلا دوں
۔۔۔درست
اب ارشد تجھے ہے طلب تو اُسی کی
کہو تو اُسے ہی تِرا میں بنا دوں
۔۔۔اس پر بھی اختیار ہے کیا؟ روانی بھی متاثر ہے اس کی۔
 
Top