ہمیں کاش تم سے یہ الفت نہ ہوتی
تو پانے کی تم کو یہ حسرت نہ ہوتی
جو تم پھونک دیتے نشیمن ہمارا
تمہیں اس میں کوئی بھی دقّت نہ ہوتی
نہ دل تم کو دیتے نہ مجبور ہوتے
تو اب تم سے اتنی یہ نفرت نہ ہوتی
زمانے نے ٹھوکر لگائی تو بھاگے
اگر گِر بھی جاتے تو حیرت نہ ہوتی
اگر ہم سے خِلوت میں ملتے ملاتے
اب مل کے تیری یہ حالت نہ ہوتی
جو تم ہم کو رشوت دیتے دلاتے
تو تھانے میں تیری یہ درگت نہ ہوتی
جو ارشد زمانے کی راہوں پہ چلتے
تو دنیا میں تیری یہ حالت نہ ہوتی
 
الف عین

لائبریرین
ارشد چوہدری کوشش کریں کہ ہی، بھی، یہ، تو، جیسے بھرتی کے الفاظ سے بچیں۔
ہمیں کاش تم سے یہ الفت نہ ہوتی
تو پانے کی تم کو یہ حسرت نہ ہوتی
۔۔۔کاش کے ساتھ بات تمنائی ہو جاتی ہے، لیکن دوسرے مصرع سے لگتا ہے کہ بات شرطیہ ہے۔ اس صورت میں پہلے مصرع میں 'اگر' ہونا چاہیے
اگر ہم کو تم سے محبت نہ ہوتی
بہتر ہو گا۔

جو تم پھونک دیتے نشیمن ہمارا
تمہیں اس میں کوئی بھی دقّت نہ ہوتی
۔۔کیوں بھلا؟ 'بھی' بھرتی کا ہے۔ 'بھی دقت' کو 'مشقت' سے بدل دیں

نہ دل تم کو دیتے نہ مجبور ہوتے
تو اب تم سے اتنی یہ نفرت نہ ہوتی
۔۔۔ نفرت ہو گئی ہے تو مجبوری کیا رہی؟ دل بھی واپس لے لیں!

زمانے نے ٹھوکر لگائی تو بھاگے
اگر گِر بھی جاتے تو حیرت نہ ہوتی
۔۔۔بھاگے؟ کیوں؟

اگر ہم سے خِلوت میں ملتے ملاتے
اب مل کے تیری یہ حالت نہ ہوتی
۔۔دوسرا مصرع بحر سے خارج، شتر گربہ بھی ہے۔ پہلے مصرع سے ظاہر ہوتا ہے کہ محبوب سے 'تم' سے خطاب ہے۔ لیکن دوسرے مصرع میں "تیری" کیوں؟

جو تم ہم کو رشوت دیتے دلاتے
تو تھانے میں تیری یہ درگت نہ ہوتی
۔۔۔ ایک شعر مزاحیہ بنا دینے سے تاثر نہیں رہتا۔ اس سے گریز بہتر ہے۔ پہلا مصرع بحر سے خارج

جو ارشد زمانے کی راہوں پہ چلتے
تو دنیا میں تیری یہ حالت نہ ہوتی
۔۔یہاں بھی شتر گربہ ہے۔ پہلے مصرع میں 'تم' محذوف ہے، لیکن دوسرے مصرع میں 'تیری' ! یوں کیا جا سکتا ہے کہ
تمہاری یہ دنیا میں حالت نہ ہوتی
مگر کیسی حالت؟ اس کا کوئی ذکر نہیں۔
اب بحر پر ماشاء اللہ قابو کافی حد تک پا لیا ہے تو اصلاح بھی باریکی سے کی جا سکتی ہے
 
اسلام علیکم--اصلاح پر آپ کا بہت مشکور ہوں۔آپ کی محنت سے آہستہ آہستہ بہتری آ رہی ہے۔ مجھے آپ کی عمر کا پتہ تھا اس لئے میں نے ہمیشہ محترم لکھا ہے ۔ویسے بھی جو سکھائے وہ اُستاد ہوتا ہے اور استاد کو احترام ملنا ہی چاہئے۔ جنابِ محترم آج ایک نعت اور ای غزل نئی لڑیوں میں ارسال کر رہا ہوں ۔اس کے بعد شاید کطھ دن نہ لکھ سکوں کیونکہ کل 19 اپریل جمعرات کو میرے بائیں ہاتھ کی سرجری ہو رہی ہے۔جوڑوں کے درد کی وجہ سے ہاتھوں کی گرفت کمزور تھی اس لئے سرجری کروا رہا ہوں ۔ بڑا نازک سا اپریشن ہے ۔ میرے لئے دعا کی درخواست کرتا ہوں ۔
 
اللہ کریم آپ کو باخیر و عافیت صحت کاملہ عطا فرمائیں ، آمین ۔
 
Top