ارشد چوہدری
محفلین
مفعول مفاعیلن مفعول مفاعیلن
-------------------
کہنے کو ہیں سب مومن ایمان نہیں ملتا
اللہ پر بھروسہ اور ایقان نہیں ملتا
امّت تو فرقوں اور گروہوں میں ہی بٹی ہے
تقسیم جو روکے وہ وجدان نہیں ملتا
دنیا سے تعلّق بھی رکھنا ہے ہمیں لازم
حالات جو سمجھے وہ انسان نہیں ملتا
دشمن جو ہمارے ہیں پہچان نہیں ہم کو
اس دھرتی پہ ہم سا تو نادان نہیں ملتا
رہبر وہ عطا کر جو سچّائی ہی کو جانے
دلدل سے نکلنے کا سامان نہیں ملتا
غفلت میں میں پڑے ہیں ہم حالات نہیں بس میں
اس بات کا بھی ہم کو عرفان نہیں ملتا
لازم تو نہیں سب کو مل جائے جہاں سارا
ملتی ہے جسے دنیا تو ایمان نہیں ملتا
ارشد تو ہے تیرا ہی سب دنیا کے اے مالک
تیرے ہی سوا مجھ کو سبحان نہیں ملتا
-------------------
کہنے کو ہیں سب مومن ایمان نہیں ملتا
اللہ پر بھروسہ اور ایقان نہیں ملتا
امّت تو فرقوں اور گروہوں میں ہی بٹی ہے
تقسیم جو روکے وہ وجدان نہیں ملتا
دنیا سے تعلّق بھی رکھنا ہے ہمیں لازم
حالات جو سمجھے وہ انسان نہیں ملتا
دشمن جو ہمارے ہیں پہچان نہیں ہم کو
اس دھرتی پہ ہم سا تو نادان نہیں ملتا
رہبر وہ عطا کر جو سچّائی ہی کو جانے
دلدل سے نکلنے کا سامان نہیں ملتا
غفلت میں میں پڑے ہیں ہم حالات نہیں بس میں
اس بات کا بھی ہم کو عرفان نہیں ملتا
لازم تو نہیں سب کو مل جائے جہاں سارا
ملتی ہے جسے دنیا تو ایمان نہیں ملتا
ارشد تو ہے تیرا ہی سب دنیا کے اے مالک
تیرے ہی سوا مجھ کو سبحان نہیں ملتا