سید احسان
محفلین
نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم
میں خاک پائے حیدر و خیر انام ہوں
زہرا، حسین اور حسن کا غلام ہوں
عاصی و پر خطا ہوں شفاعت کی آس ہے
خوش ہوں کہ میں شفیع امم کا غلام ہوں
نسبت کا کیا تعین دامن ہی تنگ ہے
بس امت جناب کا ادنی غلام ہوں
جادہ شوق کا ہوں مسافر مرے کریم!
بادہ دید ہو عطا میں تشنہ کام ہوں
دامن فراخ ہو مرا تو عرض کر سکوں
دست نگر ہوں آپ کا عالی مقام ہوں
دست طلب دراز کروں تو کہاں کروں
ہے شور قدسیوں میں تمہارا غلام ہوں
دریائے معصیت میں احسان ہے مگر یوں
بے خوف کہہ رہا ہے نبی کا غلام ہوں
میں خاک پائے حیدر و خیر انام ہوں
زہرا، حسین اور حسن کا غلام ہوں
عاصی و پر خطا ہوں شفاعت کی آس ہے
خوش ہوں کہ میں شفیع امم کا غلام ہوں
نسبت کا کیا تعین دامن ہی تنگ ہے
بس امت جناب کا ادنی غلام ہوں
جادہ شوق کا ہوں مسافر مرے کریم!
بادہ دید ہو عطا میں تشنہ کام ہوں
دامن فراخ ہو مرا تو عرض کر سکوں
دست نگر ہوں آپ کا عالی مقام ہوں
دست طلب دراز کروں تو کہاں کروں
ہے شور قدسیوں میں تمہارا غلام ہوں
دریائے معصیت میں احسان ہے مگر یوں
بے خوف کہہ رہا ہے نبی کا غلام ہوں