فلسفی
محفلین
سر الف عین اور دیگر احباب سے اصلاح کی گذراش۔
جو محنت کشی کا پسینا ہے پیارے
بڑا بیش قیمت خزینا ہے پیارے
بہت خوب تیرا فسانہ ہے لیکن
ہمیں تو حقیقت میں جینا ہے پیارے
یہ کہہ کر پلایا ہمیں زہر اس نے
اگر سچ ہے کڑوا تو پینا ہے پیارے
کسی بے مروت کو دل میں بسا کر
مشقت میں جینا بھی جینا ہے پیارے؟
جو امید فردا کی خواہش ہے دل میں
ارادوں کی قاتل حسینہ ہے پیارے
اسے دل کا زیور بنایا تھا ہم نے
وہ پتھر جو مثلِ نگینہ ہے پیارے
لگا دل سے اللہ اکبر کا نعرہ
جو مشکل میں تیرا سفینہ ہے پیارے
ہر اک طاقِ ابرو پہ شوخی سجی ہے
بڑا خوبصورت قرینہ ہے پیارے
بڑا بیش قیمت خزینا ہے پیارے
بہت خوب تیرا فسانہ ہے لیکن
ہمیں تو حقیقت میں جینا ہے پیارے
یہ کہہ کر پلایا ہمیں زہر اس نے
اگر سچ ہے کڑوا تو پینا ہے پیارے
کسی بے مروت کو دل میں بسا کر
مشقت میں جینا بھی جینا ہے پیارے؟
جو امید فردا کی خواہش ہے دل میں
ارادوں کی قاتل حسینہ ہے پیارے
اسے دل کا زیور بنایا تھا ہم نے
وہ پتھر جو مثلِ نگینہ ہے پیارے
لگا دل سے اللہ اکبر کا نعرہ
جو مشکل میں تیرا سفینہ ہے پیارے
ہر اک طاقِ ابرو پہ شوخی سجی ہے
بڑا خوبصورت قرینہ ہے پیارے