برائے اصلاح

فلسفی

محفلین
سر الف عین اور دیگر احباب سے اصلاح کی گذراش۔

جہاں بدنام ہے عشق
وہاں ناکام ہے عشق

سدا سے گونجتی ہے
صدائے عام ہے عشق

ازل کی فکر کیسی
کہ جب انجام ہے عشق

خدا کی نعمتوں میں
بڑا انعام ہے عشق

خرد سے ماورا جو
اُسی کا نام ہے عشق

ابھی چلتے رہو تم
ابھی کچھ گام ہے عشق

سرِ بازار دیکھو
ہوا نیلام ہے عشق

شہیدِ کربلاؓ کا
سُنو! پیغام ہے عشق

جناں کو چھوڑ سالک!
ترا انعام ہے عشق

نظر ہے مصلحت پر
تو تشنہ کام ہے عشق

تذبذب کی روش پر
جو ہے تو خام ہے عشق

غرض شامل ہے تو پھر
ہوس کا جام ہے عشق​
 
آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
بہت خوب ۔
مختصر بحر کا لطف خوب ہے ۔
نعمتوں کو مذکر کیوں کہا گیا ۔ خدا کی نعمتوں میں ۔ ہونا چاہیئے ۔
"تو پھر" مختصر بحر میں کچھ تنگ لگ رہا ہے ۔ بہتر ہے کسی ایک کو برتیں ۔ جیسے غرض شامل ہوئی تو۔ وغیرہ
اسی طرح یہ کچھ کمزور بندش ہے۔سدا نیلام ہو سکتا ہے ۔
ابھی چلتے رہو تم
ابھی کچھ گام ہے عشق
واہ کیاخوب بیان ہے ۔
بہت پسند آیا۔
 
فلسفی

محفلین
بہت شکریہ عاطف بھائی
نعمتوں کو مذکر کیوں کہا گیا ۔ خدا کی نعمتوں میں ۔ ہونا چاہیئے ۔
غلط املا ہے (n)، درست کیے دیتا ہوں۔ کبھی کبھار سامنے بالکل واضح غلطی بھی نظروں سے اوجھل ہو جاتی ہے۔
"تو پھر" مختصر بحر میں کچھ تنگ لگ رہا ہے ۔ بہتر ہے کسی ایک کو برتیں ۔ جیسے غرض شامل ہوئی تو۔ وغیرہ
جی بہتر
اسی طرح یہ کچھ کمزور بندش ہے۔سدا نیلام ہو سکتا ہے ۔
جی ٹھیک ہے۔
واہ کیاخوب بیان ہے ۔
بہت پسند آیا۔
بہت شکریہ
 
فلسفی

محفلین
تبدیلیوں کے بعد حاضر ہے

جہاں بدنام ہے عشق
وہاں ناکام ہے عشق

سدا سے گونجتی ہے
صدائے عام ہے عشق

ازل کی فکر کیسی
کہ جب انجام ہے عشق

خدا کی نعمتوں میں
بڑا انعام ہے عشق

خرد سے ماورا جو
اُسی کا نام ہے عشق

ابھی چلتے رہو تم
ابھی کچھ گام ہے عشق

سرِ بازار دیکھو
سدا نیلام ہے عشق

شہیدِ کربلاؓ کا
سُنو! پیغام ہے عشق

جناں کو چھوڑ سالک!
ترا انعام ہے عشق

نظر ہے مصلحت پر
تو تشنہ کام ہے عشق

تذبذب کی روش پر
جو ہے تو خام ہے عشق

غرض شامل ہوئی تو
ہوس کا جام ہے عشق​
 
الف عین

لائبریرین
سدا نیلام بھی مجھے پسند نہیں آیا۔ نیلام بطور اسم ہو سکتا ہے لیکن اس طرح نہیں۔ اس شعر کو نکال ہی دینا بہتر ہے
باقی اشعار تو درست ہو ہی گئے ہیں
 
الف عین

لائبریرین
لڑی کے عنوان میں 'برائے اصلاح' کے علاوہ بھی کچھ الفاظ لکھ دیے جائیں تو ٹیگ نہ کرنے کی صورت میں بھی پتہ چل جائے کہ یہ دوسری لڑی ہے، جیسے امان زرگر نمبر شمار ڈال رہے ہیں، یا مطلع کا پہلا مصرع ہو۔@ارشد چوہدری سے بھی یہی درخواست ہے
 
فلسفی

محفلین
سدا نیلام بھی مجھے پسند نہیں آیا۔ نیلام بطور اسم ہو سکتا ہے لیکن اس طرح نہیں۔ اس شعر کو نکال ہی دینا بہتر ہے
باقی اشعار تو درست ہو ہی گئے ہیں
ٹھیک ہے سر

لڑی کے عنوان میں 'برائے اصلاح' کے علاوہ بھی کچھ الفاظ لکھ دیے جائیں تو ٹیگ نہ کرنے کی صورت میں بھی پتہ چل جائے کہ یہ دوسری لڑی ہے، جیسے امان زرگر نمبر شمار ڈال رہے ہیں، یا مطلع کا پہلا مصرع ہو۔@ارشد چوہدری سے بھی یہی درخواست ہے
ٹھیک ہے سر آئندہ خیال رکھوں گا۔
 
Top