فلسفی
محفلین
سر الف عین اور دیگر احباب سے اصلاح کی گزارش۔
گناہ کا عذاب الگ ہے توبہ کا ثواب الگ
لکھا ہوا ہے نامہِ عمل میں ہر حساب الگ
بس ایک بات بار بار پوچھنے کا فائدہ؟ لکھا ہوا ہے نامہِ عمل میں ہر حساب الگ
سوال کو بدل ذرا جو چاہیے جواب الگ
حیاتِ مستعار میں ہیں بے پناہ مشکلیں
فضول دل پہ لے لیا ہے عشق کا عذاب الگ
کتابِ زیست میں بہت سے واقعات درج ہیں
تمہاری ایک شام پر لکھا ہوا ہے باب الگ
یہ آنکھ بند ہو اگر تو تیرگی ہے ایک سیحیاتِ مستعار میں ہیں بے پناہ مشکلیں
فضول دل پہ لے لیا ہے عشق کا عذاب الگ
کتابِ زیست میں بہت سے واقعات درج ہیں
تمہاری ایک شام پر لکھا ہوا ہے باب الگ
مگر غریب اور امیر کے لیے ہیں خواب الگ
ہر ایک یارِ مصطفیؓ کی شان ہے جدا جدا
مقامِ بو بکرؓ الگ مقامِ بن خطابؓ الگ
چمن طرازِ کائنات! تیرے فن کا ہے کمالہر ایک یارِ مصطفیؓ کی شان ہے جدا جدا
مقامِ بو بکرؓ الگ مقامِ بن خطابؓ الگ
مہک الگ ہے موتیے کی خوشبوئے گلاب الگ
نگاہِ نازنین میں حجابِ شرم ہے اگر
تو فلسفیؔ! ہے رخ پہ کیوں وہ ریشمی نقاب الگ؟
نگاہِ نازنین میں حجابِ شرم ہے اگر
تو فلسفیؔ! ہے رخ پہ کیوں وہ ریشمی نقاب الگ؟