عابد علی خاکسار
محفلین
الف عین صاحب
چشم-کرم کا ہی تو یہ سارا کمال ہے
حسان ہے کہیں تو کہیں پر بلال ہے
ان کے بنا وجود کسی کا محال ہے
ان سے ہی کائنات کی دھڑکن بحال ہے
جو کانٹا چبھے تو انھیں ساری ہے خبر
ہر ایک امتی کا انھیں اتنا خیال ہے
جس کا بھی رشتہ خاک -در -مصطفے سے ہے
اس کو نہ کوئی غم ہے نہ حزن و ملال ہے
ڈھونڈے کوئی مثال کہاں سے رسول کی
آقا کا سب وجود ہی جب بے مثال ہے
جس پہ فدا ہے حسن بھی یوسف کا خاکسار
بے مثل ایسا میرے نبی کا جمال ہے
چشم-کرم کا ہی تو یہ سارا کمال ہے
حسان ہے کہیں تو کہیں پر بلال ہے
ان کے بنا وجود کسی کا محال ہے
ان سے ہی کائنات کی دھڑکن بحال ہے
جو کانٹا چبھے تو انھیں ساری ہے خبر
ہر ایک امتی کا انھیں اتنا خیال ہے
جس کا بھی رشتہ خاک -در -مصطفے سے ہے
اس کو نہ کوئی غم ہے نہ حزن و ملال ہے
ڈھونڈے کوئی مثال کہاں سے رسول کی
آقا کا سب وجود ہی جب بے مثال ہے
جس پہ فدا ہے حسن بھی یوسف کا خاکسار
بے مثل ایسا میرے نبی کا جمال ہے