برائے اصلاح

انس معین

محفلین
الف عین
عظیم
فلسفی

آئے پھر آپ کیوں ہیں وہ رخسار دیکھ کر
سب کہہ رہے ہیں مجھکو یوں بیمار دیکھ کر

ایسی تباہی پہلے ہے دیکھی نہیں کبھی
کہتے ہیں میرے دل کے وہ آثار دیکھ کر

دل بھی پڑے کھلونوں کے ہی آس پاس تھے
آیا ابھی ابھی ہوں میں بازار دیکھ کر

حالت پہ میری ہنستا زمانہ تھی بات اور
تم نے بھی مسکرایا ہے اس بار دیکھ کر

احمد کے دل کو تم نےکھلونا سمجھ لیا
تم کو تھما گیا تھا سمجھدار دیکھ کر
 

عظیم

محفلین
آئے پھر آپ کیوں ہیں وہ رخسار دیکھ کر
سب کہہ رہے ہیں مجھکو یوں بیمار دیکھ کر
۔۔۔مطلع ٹھیک ہے، میرا خیال ہے کہ چل جائے گا۔ پہلے مصرع میں الفاظ کی نشست تھوڑا پریشان کر رہی ہے، مثلاً 'آئے پھر آپ'
اگر تبدیل کیا جا سکتا ہے تو ٹھیک ورنہ چل جائے گا

ایسی تباہی پہلے ہے دیکھی نہیں کبھی
کہتے ہیں میرے دل کے وہ آثار دیکھ کر
۔۔۔'پہلے ہے' میں 'ہے' اچھا نہیں لگ رہا۔ اس کی جگہ 'تو' استعمال کیا جا سکتا ہے

دل بھی پڑے کھلونوں کے ہی آس پاس تھے
آیا ابھی ابھی ہوں میں بازار دیکھ کر
۔۔۔پہلا مصرع رواں نہیں ہے،
دل بھی پڑے ہوئے تھے کھلونوں کے آس پاس
بہتر لگ رہا ہے

حالت پہ میری ہنستا زمانہ تھی بات اور
تم نے بھی مسکرایا ہے اس بار دیکھ کر
۔۔۔مسکرانا تو اچھے معنوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔
تم نے بھی ہنس دیا مجھے اس بار دیکھ کر؟
یا اس طرح کا کچھ اور

احمد کے دل کو تم نےکھلونا سمجھ لیا
تم کو تھما گیا تھا سمجھدار دیکھ کر
۔۔۔۔یہ بھی مجھے لگتا ہے کہ ٹھیک ہے
 

الف عین

لائبریرین
مزید یہ کہ
حالت پہ میری ہنستا زمانہ تھی بات اور
بھی رواں نہیں
ہنستے تھے میرے حال پہ سب، یہ تھی اور بات
بہتر ہو گا
 

شاہد شاہنواز

لائبریرین
مطلع میں ۔۔۔
آئے پھر آپ کیوں مرے رخسار دیکھ کر ۔۔۔ کیا جاسکتا ہے ۔۔۔

احمد کے دل کو تم نےکھلونا سمجھ لیا
تم کو تھما گیا تھا سمجھدار دیکھ کر
۔۔۔ یہاں دوسرے مصرعے میں ۔۔۔ تھما گیا تھا سے بہتر تھما دیا تھا، لگتا ہے ۔۔
 

انس معین

محفلین
Top