سید احسان

محفلین
لو زخم زخم ہو کے ترے در پہ آئے ہیں
مرہم کوئی کرو ، کہ نیا زخم دو ہمیں

ہم جیسے پست ذوق، رہیں محفلوں سے دور
بہلائےکس طرح سے کوئی رسم نو ہمیں

سید احسان
 
ایسی باریکیوں کی بابت تو استادِ محترم ہی آگہی دے سکتے ہیں۔ ممکن ہے ان کا اشارہ رسمِ نَو میں کسرۂ اضافت کی طرف ہو؟ ویسے چھوٹا منہ بڑی بات والا معاملہ ہے مگر میری ناچیز رائے میں دو اور نَو میں اختلافِ حرکات بھی محلِ نظر ہو سکتا ہے۔
 
استاد محترم نے جو نکتہ اٹھایا ہے انتہائی باریک ہے ۔۔۔ اور اب بعد از تحقیق میرے علم میں اضافہ ہوا ہے ۔۔ اب ان سے گزارش ہے کہ اشعار پر ضرور ارشاد فرمائیں کچھ ۔۔ اگر “ دو “ اور “”نو “ کو قوافی مان لیا جائے ۔۔ آپ بھی اشعار پر کچھ ارشاد فرمائیں
 
الف عین

لائبریرین
اوہو، میں 'دو ہمیں' کو ردیف سمجھا۔ اصل میں قوافی دو اور نَو ہیں۔ لیکن یہ بھی درست نہیں۔ نو کے ن پر واضح فتحہ ہے، جب کہ دو پر نہیں۔
 
سید احسان

محفلین
اوہو، میں 'دو ہمیں' کو ردیف سمجھا۔ اصل میں قوافی دو اور نَو ہیں۔ لیکن یہ بھی درست نہیں۔ نو کے ن پر واضح فتحہ ہے، جب کہ دو پر نہیں۔
سر ۔۔ دو کے مزید کچھ قوافی مرحمت فرمائیں ۔۔ کیا ان اشعار کو نظری کر دیا جائے ؟؟؟
 
اوہو، میں 'دو ہمیں' کو ردیف سمجھا۔ اصل میں قوافی دو اور نَو ہیں۔ لیکن یہ بھی درست نہیں۔ نو کے ن پر واضح فتحہ ہے، جب کہ دو پر نہیں۔
استاذی، زخم اور رسم والے نکتے کی کچھ تفصیل عنایت فرمائیں، میری سمجھ میں بھی نہیں آسکا۔
جزاک اللہ۔
 
الف عین

لائبریرین
قوافی کے لیے ضروری ہے کہ مشترک حروف سے پہلے کا حرف متحرک ہو، یعنی زیر زبر یا پیش یو۔ زخم اور رسم میں صرف م مشترک ہے، اور اس سے پہلے کے حروف ض اور س ساکن ہیں۔ رزم اور بزم درست قوافی ہیں کہ مشترک حروف زم ہیں اور ان سے پہلے ر اور ب پر زبر ہے۔
 
جزاک اللہ استاذی ۔۔ دو کے قوافی کے لئے عرض کیا تھا۔۔
 
Top