برائے اصلاح

Muhammad Ishfaq

محفلین
اے قائد ہمارے اے قائد ہمارے
بڑے لطف وکرم ہیں سر پر ہمارے
کیا ایسے ملت مسلم کو یک جا
بدل ڈالے تاریخ کے تو نے دھارے
ہے کی تو نے ایسی قیادت ہماری
کہ ہو ئے سبھی کے ہیں وارے نیارے
جو دامن ہمارا نہ تو تھام لیتا
نہ ملتے کسی کو کہیں سے سہارے
پیارا وطن ایک تعمیر کرکے
کہ ڈوبی ہوئی کشتی لائی کنارے
رہے سایہءرحمت مرقد پہ ان کی
چلو شاکی دعا کریں مل کے سارے
 
الف عین صاحب ! آداب عرض ہے۔ یہ نظم ’’فعولن فعولن فعولن فعولن کی بحر میں کہی ہے۔ اگر کہیں فرق ہے تو راہنمائی فرمادیں۔ شکریہ

ذیل میل نقل کئے مصرعے بحر سے خارج ہیں۔

اے قائد ہمارے اے قائد ہمارے
بڑے لطف وکرم ہیں سر پر ہمارے
کہ ہو ئے سبھی ہیں وارے نیارے
پیارا وطن ایک تعمیر کرکے
رہے سایہءرحمت مرقد پہ ان کی
چلو شاکی دعا کریں مل کے سارے

تفہیم کے لئے پہلے مصرعے کے بابت کچھ عرض کردوں۔
بحر پر غور کریں، فعولن کی تکرار ہے 4 بار۔
فعولن 3 آوازوں سے مل کر بنتا ہے
ف ۔۔۔ چھوٹی آواز
عو ۔۔۔ بڑی آواز
لن ۔۔۔ بڑی آواز

آپ کے مصرعے میں فعولن کے مقابل اے قائد آتا ہے۔
"اے قائد" کے ہجے کریں تو یہ تین بڑی آوازیں ہوں گی۔
اے ۔۔۔ قا ۔۔۔ اد
یہاں یہ واضح ہوا کہ اے قائد کے "اے" کو فعولن کے "ف" کے مقابل لانے کے لئے اس کی ے کو ساقط کرنا پڑے گا ۔۔۔ گویا "اے قائد" کو "اقائد" پڑھنا پڑ رہا ہے۔ جو مناسب نہیں۔
اسی طرح آپ دوسرے مصرعوں کی بھی تقطیع کرکے دیکھیں۔ بلکہ بہتر ہوگا کہ آپ اپنی تقطیع یہاں دکھائیں تاکہ غلطی کے مقام کی آسانی سے نشاندہی کی جاسکے۔
 
راحل بھائی بہت شکریہ۔
اے قائد ہمارے اے قائد ہمارے

متقارب مثمن سالم
فعولن فعولن فعولن فعولن
اے -
قائد ==
ہمارے -==
اے -
قائد ==
ہمارے -==
بڑے لطف وکرم ہیں سر پر ہمارے

متقارب مثمن سالم
فعولن فعولن فعولن فعولن
بڑے -=
لطف =-
وکرم ==
ہیں -
سر =
پر =
ہمارے -==
کیا ایسے ملت مسلم کو یک جا

متقارب مثمن سالم
فعولن فعولن فعولن فعولن
کیا -=
ایسے =-
ملت ==
مسلم -==
کو -
یک =
جا =
 
پہلے مصرعے کی بابت تو میں نے وضاحت کردی تھی۔
اے قائد میں اے کی ے کا اسقاط مناسب نہیں

فعولن فعولن فعولن فعولن
بڑے -=
لطف =-
وکرم ==
ہیں -
سر =
پر =
ہمارے -==
لطف و کرم کی تقطیع یوں ہوگی
لط فُ ک رم
یا پھر
لط فو ک رم
جبکہ اس بحر میں تقطیع یوں ہو رہی ہے
لط ف وک رم
گویا "لطف و کرم" کو "لطف وکرم" پڑھنا پڑ رہا ہے، جو کہ ظاہر ہے کہ درست نہیں۔
 
Muhammad Ishfaq

محفلین
رہے سایہ رحمت کا مرقد پہ ان کی

متقارب مثمن سالم
فعولن فعولن فعولن فعولن
رہے -=
سایہ =-
رحمت ==
کا -
مرقد ==
پہ -
ان =
کی =
چلو اشفاق دعا کرو مل کے سارے

متقارب مثمن سالم
فعولن فعولن فعولن فعولن
چلو =- (=)-
اشفاق ==- ==-
دعا -= [-]=
کرو -= -=
مل = =
کے - -
سارے == ==
ہاں مقطہ میں مسلہ آ رہا رہنمائی فرمائیں۔شکریہ
 
Muhammad Ishfaq

محفلین
پہلے مصرعے کی بابت تو میں نے وضاحت کردی تھی۔
اے قائد میں اے کی ے کا اسقاط مناسب نہیں

لطف و کرم کی تقطیع یوں ہوگی
لط فُ ک رم
یا پھر
لط فو ک رم
جبکہ اس بحر میں تقطیع یوں ہو رہی ہے
لط ف وک رم
گویا "لطف و کرم" کو "لطف وکرم" پڑھنا پڑ رہا ہے، جو کہ ظاہر ہے کہ درست نہیں۔
جی شکریہ
 
Muhammad Ishfaq

محفلین
رہے سایہ رحمت کا مرقد پہ ان کی

متقارب مثمن سالم
فعولن فعولن فعولن فعولن
رہے -=
سایہ =-
رحمت ==
کا -
مرقد ==
پہ -
ان =
کی =
چلو اشفاق دعا کرو مل کے سارے

متقارب مثمن سالم
فعولن فعولن فعولن فعولن
چلو =- (=)-
اشفاق ==- ==-
دعا -= [-]=
کرو -= -=
مل = =
کے - -
سارے == ==
ہاں مقطہ میں مسلہ آ رہا رہنمائی فرمائیں۔شکریہ
دوسرے مصرے کی بھی درستی فرمادیں تومہربانی ہوگی۔
 
مقطعے کا دوسرا مصرعہ ایسے تقطیع ہو رہا ہے

چ لو اش ۔۔۔ فعولن
ف قد عا ۔۔۔ فعولن
ک رو مل ۔۔۔ فعولن
ک سا رے ۔۔۔ فعولن
اب آپ خود دیکھیں کہ غلطی کہاں ہورہی ہے! :)
 
Top