Muhammad Ishfaq

محفلین
پھرتی ہے آج کل ، اِس طرح زندگی
سانس لے آخری ، جِس طرح زندگی

ایک اَن دیکھے دُشمن سے ہے واسطہ
لڑ ے گی دیر تک ، کِس طرح زندگی

گر مدد تم کرو ، کسی محتاج کی
سہل ہو جائے گی ، اس طرح زندگی

کچھ بھی تدبیر ،گر ہم نہیں کر سکے
ہار جائے گی جنگ ، اس طرح زندگی

ساتھ گر دو نہ ، اشفاق محصور کا
آگے بڑھ پائے گی ، کس طرح زندگی
 

الف عین

لائبریرین
اس زمین میں صرف تین قوافی ممکن ہیں، زمین بدل دو
مطلع میں پھرتی کی ی کا اسقاط اچھا نہیں
لڑ ے گی دیر تک ، کِس طرح زندگی
.. پہلا ٹکڑا وزن میں نہیں

گر مدد تم کرو ، کسی محتاج کی
سہل ہو جائے گی ، اس طرح زندگی
پہلے مصرع کا دوسرا حصہ بحر سے خارج

کچھ بھی تدبیر ،گر ہم نہیں کر سکے
ہار جائے گی جنگ ، اس طرح زندگی
.. ٹھیک
ساتھ گر دو نہ ، اشفاق محصور کا
آگے بڑھ پائے گی ، کس طرح زندگی
واضح نہیں ہوا
 

Muhammad Ishfaq

محفلین
اصلاح کے بعد

گزری ہے آج کل ، اِس طرح زندگی
سانس لے آخری ، جِس طرح زندگی

ایک اَن دیکھے دُشمن ، سے ہے واسطہ
لڑ سکے دیر تک ، کِس طرح زندگی

گر مدد تم کرو ، کسی انسان کی
سہل ہو جائے گی ، اس طرح زندگی

کچھ بھی تدبیر ،گر ہم نہیں کر سکے
ہار جائے گی جنگ ، اس طرح زندگی

ساتھ گر دو نہ ، اشفاق مزدور کا
آگے بڑھ پائے گی ، کس طرح زندگی
 

Muhammad Ishfaq

محفلین
اس زمین میں صرف تین قوافی ممکن ہیں، زمین بدل دو
مطلع میں پھرتی کی ی کا اسقاط اچھا نہیں
لڑ ے گی دیر تک ، کِس طرح زندگی
.. پہلا ٹکڑا وزن میں نہیں

گر مدد تم کرو ، کسی محتاج کی
سہل ہو جائے گی ، اس طرح زندگی
پہلے مصرع کا دوسرا حصہ بحر سے خارج

کچھ بھی تدبیر ،گر ہم نہیں کر سکے
ہار جائے گی جنگ ، اس طرح زندگی
.. ٹھیک
ساتھ گر دو نہ ، اشفاق محصور کا
آگے بڑھ پائے گی ، کس طرح زندگی
واضح نہیں ہوا

اصلاح کے بعد

گزری ہے آج کل ، اِس طرح زندگی
سانس لے آخری ، جِس طرح زندگی

ایک اَن دیکھے دُشمن ، سے ہے واسطہ
لڑ سکے دیر تک ، کِس طرح زندگی

گر مدد تم کرو ، کسی انسان کی
سہل ہو جائے گی ، اس طرح زندگی

کچھ بھی تدبیر ،گر ہم نہیں کر سکے
ہار جائے گی جنگ ، اس طرح زندگی

ساتھ گر دو نہ ، اشفاق مزدور کا
آگے بڑھ پائے گی ، کس طرح زندگی
 

الف عین

لائبریرین
گزری ہے آج کل ، اِس طرح زندگی
سانس لے آخری ، جِس طرح زندگی
... پھرتی اور گزری خود ہم وزن ہیں، جب پھرتی کی ی پر اعتراض کیا تھا، تو وہی اعتراض گزری پر بھی ہے!

ایک اَن دیکھے دُشمن ، سے ہے واسطہ
لڑ سکے دیر تک ، کِس طرح زندگی
.. درست ہو گیا

گر مدد تم کرو ، کسی انسان کی
سہل ہو جائے گی ، اس طرح زندگی
... مسئلہ 'کسی' کے وزن کا ہے، انسان یا محتاج دونوں ایک ہی وزن کے ہیں، مطلب یہ کہ اب بھی بحر سے خارج

کچھ بھی تدبیر ،گر ہم نہیں کر سکے
ہار جائے گی جنگ ، اس طرح زندگی
... درست، لیکن کاما لگانے کی ضرورت نہیں، دوسرے اشعار میں بھی، اور اس میں بطورِ خاص کہ جنگ کا گ اس کے الف سے وصال کر رہا ہے

ساتھ گر دو نہ ، اشفاق مزدور کا
آگے بڑھ پائے گی ، کس طرح زندگی
.. ٹھیک
 

Muhammad Ishfaq

محفلین
گزری ہے آج کل ، اِس طرح زندگی
سانس لے آخری ، جِس طرح زندگی
... پھرتی اور گزری خود ہم وزن ہیں، جب پھرتی کی ی پر اعتراض کیا تھا، تو وہی اعتراض گزری پر بھی ہے!

ایک اَن دیکھے دُشمن ، سے ہے واسطہ
لڑ سکے دیر تک ، کِس طرح زندگی
.. درست ہو گیا

گر مدد تم کرو ، کسی انسان کی
سہل ہو جائے گی ، اس طرح زندگی
... مسئلہ 'کسی' کے وزن کا ہے، انسان یا محتاج دونوں ایک ہی وزن کے ہیں، مطلب یہ کہ اب بھی بحر سے خارج

کچھ بھی تدبیر ،گر ہم نہیں کر سکے
ہار جائے گی جنگ ، اس طرح زندگی
... درست، لیکن کاما لگانے کی ضرورت نہیں، دوسرے اشعار میں بھی، اور اس میں بطورِ خاص کہ جنگ کا گ اس کے الف سے وصال کر رہا ہے

ساتھ گر دو نہ ، اشفاق مزدور کا
آگے بڑھ پائے گی ، کس طرح زندگی
.. ٹھیک
گر مدد تم کرو ، ایک انسان کی
سہل ہو جائے گی ، اس طرح زندگی
کیا ،،کسی،، کی جگہ ،،ایک،،لگانے سے مسئلہ حل ہو جائےگا۔
اور پھرتی ،گزری کی ،،ی،،کے مسئلے کاحل آپ ہی کرسکتے ہی۔
 

الف عین

لائبریرین
گر مدد تم کرو ، ایک انسان کی
سہل ہو جائے گی ، اس طرح زندگی
کیا ،،کسی،، کی جگہ ،،ایک،،لگانے سے مسئلہ حل ہو جائےگا۔
اور پھرتی ،گزری کی ،،ی،،کے مسئلے کاحل آپ ہی کرسکتے ہی۔
یقیناً، ایک ان.... فاعلن ہوتا ہے
کسی ان... نہیں، بلکہ فعولن ہوتا ہے
 
Top