برائے اصلاح

یاسر علی

محفلین
الف عین
محمّد احسن سمیع :راحل:

آزاد نظم
(محبت اور خدا )


جہاں میں تو سما سکتے نہیں دونوں
جہاں میں دیکھے دونوں ہی نہیں جاتے
جہاں میں ڈھونڈ کے دیکھو
یہ ہیں موجود ہر جا پر۔
نظر یہ آ نہیں سکتے۔۔۔۔
کبھی خوشبو کو کوئی دیکھ پایا ہے۔؟؟
فقط محسوس کی جاتی ہے۔
دیکھی جا نہیں سکتی۔
محبت اور خدا دونوں ۔۔
نگاہوں سے
نظر آتے نہیں لیکن
فقط دل میں سماتے ہیں
نگاہِ دل سے دیکھے دونوں جاتے ہیں
فقط دل میں ہی ملتے ہیں
کبھی بھی مر نہیں سکتے
محبت اور خدا دونوں
یاسر علی میثم
 

الف عین

لائبریرین
سما سکتے ہیں کہنا تو غلط نہیں؟
جہاں میں ہر طرف موجود ہیں دونوں
دیکھے نہیں جاتے بھی درست نہیں، دیکھے نہیں جا سکتے کا محل ہے
تیسرا چوتھا مصرع نکال دو، اضافی لگ رہا ہے

باقی ٹھیک ہے
 

یاسر علی

محفلین
بہت بہت شکریہ الف عین ۔
اب دیکھئے گا۔۔

جہاں میں تو سما سکتے نہیں دونوں۔
جہاں میں ہر طرف موجود ہیں دونوں۔
نظر یہ آ نہیں سکتے۔
 
Top