برائے اصلاح

یاسر علی

محفلین
الف عین
محمّد احسن سمیع :راحل:



جب سے نین ملا بیٹھے ہیں
دل کا چین لٹا بیٹھے ہیں۔

عشق سے ڈرنے والے ان کی
اب محفل میں جا بیٹھے ہیں۔

اک دو پل مل بیٹھ کے دونوں
دل کا حال سنا بیٹھے ہیں۔

ہم اپنے ہی خونِ جگر سے
پیار کا دیپ جلا بیٹھے ہیں۔

عشق کی رہ میں چل چل کر ہم
اپنا آپ گنوا بیٹھے ہیں۔

عشق کے ایک ہی درد کو لے کر
سب دردوں کو بھلا بیٹھے ہیں۔

الھڑ شوخ جوانی میں ہم
عشق کا روگ لگا بیٹھے ہیں۔

عشق میں جاں ہم وار کے میثم
وعدہ خوب نبھا بیٹھے ہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
یاسر بیٹا کیا فلمی گانے بہت سنتے ہو؟
یہ نین وین سب فلمی گیتوں کے بول لگتے ہیں، اردو شاعری نہیں!
جب سے نین ملا بیٹھے ہیں
دل کا چین لٹا بیٹھے ہیں۔
... آنکھ کیا جا سکتا ہے نین کو؟ لیکن محاورہ آنکھیں نہیں، آنکھیں لڑانا ہوتا ہے
آنکھیں جب سے ملا/لڑا بیٹھے ہیں

عشق سے ڈرنے والے ان کی
اب محفل میں جا بیٹھے ہیں۔
... کس محفل میں، ان کی محفل کے بعد اب آ جانے سے بار مبہم ہو گئی۔
عشق سے جو ڈرتے تھے، وہ بھی
اُس محفل.....

اک دو پل مل بیٹھ کے دونوں
دل کا حال سنا بیٹھے ہیں۔
... بیٹھ کے بیٹھے ہیں؟ عجیب نہیں لگتا؟

ہم اپنے ہی خونِ جگر سے
پیار کا دیپ جلا بیٹھے ہیں۔
... ٹھیک

عشق کی رہ میں چل چل کر ہم
اپنا آپ گنوا بیٹھے ہیں۔
... چل چل کر اچھا نہیں لگتا
عشق کی راہ میں چلتے چلتے

عشق کے ایک ہی درد کو لے کر
سب دردوں کو بھلا بیٹھے ہیں۔
.. دردوں؟
سارے درد بھلا بیٹھے ہین

الھڑ شوخ جوانی میں ہم
عشق کا روگ لگا بیٹھے ہیں۔
الھڑ جوانی تو محبوب کی کہی جاتی ہے، اور جوانی میں نہیں تو کیا بڑھاپے میں عشق کا روگ لگانا چاہئے؟


عشق میں جاں ہم وار کے میثم
وعدہ خوب نبھا بیٹھے ہیں۔
ٹھیک ہے لیکن پسند نہیں آیا، جب جان جا چکی تو بیٹھا کون ہے، روح یا بھوت؟
 

یاسر علی

محفلین
محترم الف عین !
اب تو نہیں لڑکپن میں بہت گانے سنتا تھا۔
شعر کہنے سے پہلے تو میں نے پکا ارادہ کر لیا تھا سنگر بنوں گا۔
بعد میں پتہ چلا کہ شعر بھی کہہ سکتا تو پھر شاعری کی طرف آ گیا ۔سنگنگ کو چھوڑ دیا۔
اب بھی میں کلام گا کے لکھتا ہوں۔
تو اس لئیے فلمی مصرعے ہو جاتے ہیں۔
 

یاسر علی

محفلین
محترم اب دیکھئے گا۔۔
ہم ڈرتے ڈرتے اس کو سب
دل کا حال سنا بیٹھے ہیں۔

ان سے پوچھو دیس کی قدر
جو پردیس میں جا بیٹھے ہیں۔


میثم ہر پل ساتھ رہے گا
ایسا روگ لگا بیٹھے ہیں۔
یا
عشق کا روگ لگا بیٹھے ہیں۔
 
آخری تدوین:

یاسر علی

محفلین
لڑکپن؟ ہائیں!!! تو ابھی کیا ادھیڑ عمری میں ہو میاں :)
کوئی بات نہیں، وقت اور مطالعے کے ساتھ ساتھ پختگی اور نکھار آتے جائیں گے۔
نہیں جناب ابھی تو 20 سال کا ہوں۔

کئی بار سوچا شاعری کرنا چھوڑ دوں ۔
پر دل نہیں چھوڑنے دیتا ۔
وہ کہتا ہے ابھی سیکھنے کی عمر سیکھو ۔
غلطیاں کرو۔
ایک دن آئے گا آپ کے کلام میں پختگی آئے گی۔
بس دل کی ماں رہا کبھی تو پختگی آہی جائے ۔
میں مشکل سے ہارنے والا نہیں۔
 

یاسر علی

محفلین
محترم اب دیکھئے گا۔۔
ہم ڈرتے ڈرتے اس کو سب
دل کا حال سنا بیٹھے ہیں۔

ان سے پوچھو دیس کی قدر
جو پردیس میں جا بیٹھے ہیں۔


میثم ہر پل ساتھ رہے گا
ایسا روگ لگا بیٹھے ہیں۔
یا
عشق کا روگ لگا بیٹھے ہیں
 

الف عین

لائبریرین
محترم اب دیکھئے گا۔۔
ہم ڈرتے ڈرتے اس کو سب
دل کا حال سنا بیٹھے ہیں۔
ان سے پوچھو دیس کی قدر
جو پردیس میں جا بیٹھے ہیں۔


میثم ہر پل ساتھ رہے گا
ایسا روگ لگا بیٹھے ہیں۔
یا
عشق کا روگ لگا بیٹھے ہیں
ان سے پوچھو دیس کی قدر
بحر سے خارج ہے
دیس کی قدر تو ان سے پوچھو
درست ہو گا
باقی دونوں اشعار درست ہیں، آخری شعر کے دونوں متبادل ، کوئی سا بھی رکھ لو
 
Top