برائے اصلاح

یاسر علی

محفلین
الف عین
محمّد احسن سمیع :راحل:

جو نانا (ص) کے نواسوں ع سے مودت کر نہیں سکتے
کبھی پوری محمد( ص) کی وہ سنت کر نہیں سکتے

نواسوں ع سے مودت کرنا ہے سرکار (ص) کی سنت
تو ہم آقا( ص) کی سنت سے بغاوت کر نہیں سکتے

شہیدوں کو کبھی مردہ نہ کہنا تم اے انسانو
کبھی مردہ تو نیزے پر تلاوت کر نہیں سکتے

کہ جن کے خون میں شامل نواسوں ع کی محبت ہو
کبھی بھی وہ رہِ حق سے بغاوت کر نہیں سکتے

مرا ایماں ہے دعویٰ ہے سلام ان ع پر نہ بھجیں گر
خدا کی ہم مکمل پھر عبادت کر نہیں سکتے

وہی روضے ع پہ جا سکتے ہیں الفت ہو جنہیں ان سے
جنہیں الفت نہ ہو جانے کی جرأت کر نہیں سکتے

ہزاروں سجدے کر لیں جو اگر چاہت نہیں ان ع کی
تو حاصل وہ کبھی انسان جنت کر نہیں تو سکتے

جنہیں حسنین ع سے الفت نہیں ہو گی سرِ محشر
محمد( ص) بھی کبھی ان کی شفاعت کر نہیں سکتے

ستم لاکھوں کرے میثم لبوں پر جان آ جائے
کسی بھی طور ہم باطل کی بیعت کر نہیں سکتے
یاسر علی میثم
 
الف عین

لائبریرین
جو نانا (ص) کے نواسوں ع سے مودت کر نہیں سکتے
کبھی پوری محمد( ص) کی وہ سنت کر نہیں سکتے
... ٹھیک، مؤدت ہی کیوں، محبت کہنا بہتر نہیں؟

نواسوں ع سے مودت کرنا ہے سرکار (ص) کی سنت
تو ہم آقا( ص) کی سنت سے بغاوت کر نہیں سکتے
... کرنا کے الف کا اسقاط اچھا نہیں
نواسوں سے مودت ہے مرے سرکار.....
تجویز دی جا سکتی ہے

شہیدوں کو کبھی مردہ نہ کہنا تم اے انسانو
کبھی مردہ تو نیزے پر تلاوت کر نہیں سکتے
.. درست.، اچھا شعر ہے

کہ جن کے خون میں شامل نواسوں ع کی محبت ہو
کبھی بھی وہ رہِ حق سے بغاوت کر نہیں سکتے
.. درست

مرا ایماں ہے دعویٰ ہے سلام ان ع پر نہ بھجیں گر
خدا کی ہم مکمل پھر عبادت کر نہیں سکتے
.. ایمان اور دعویٰ دونوں کی جگہ ایک ہی لفظ کہو، جیسے
مرا ایماں تو یہ ہے گر سلام ان پر نہ بھیجیں ہم

وہی روضے ع پہ جا سکتے ہیں الفت ہو جنہیں ان سے
جنہیں الفت نہ ہو جانے کی جرأت کر نہیں سکتے
... روضہ تو علیہ السلام نہیں ہو گا نا!
شعر بھی خواہ مخواہ کا لگ رہا ہے، جرات کرنے سے کیا عذاب آئے گا؟

ہزاروں سجدے کر لیں جو اگر چاہت نہیں ان ع کی
تو حاصل وہ کبھی انسان جنت کر نہیں تو سکتے
... یہ بھی اضافی شعر لگتا ہے، نکالا جا سکتا ہے ۔ دوسرا مصرع روانی بہتر کر سکو تو قبول کیا جا سکتا ہے

جنہیں حسنین ع سے الفت نہیں ہو گی سرِ محشر
محمد( ص) بھی کبھی ان کی شفاعت کر نہیں سکتے
... درست

ستم لاکھوں کرے میثم لبوں پر جان آ جائے
کسی بھی طور ہم باطل کی بیعت کر نہیں سکتے
... ٹھیک،
 
یاسر علی

محفلین
شکریہ جناب!

محبت کی بجائے مودت اس لئے استعمال کیا ہے ۔
ایک آیت جسے آیت مودت بھی کہتے ۔جو اہل بیت سے منسوب ہے ۔
مزید یہ کہ اگر محبت اور مودت میں فرق بیان کریں تو
۔محبت کے بغیر انسان زندہ رہ سکتا ہے۔
مودت کے بغیر نہیں۔
 
Top