Muhammad Ishfaq

محفلین
لہو سے ہے شمع حق جلائی حسین نے
جاں دے دی مگر وفا نبھائی حسین نے
بدی اور کفر کی علامت یزید ہے
وفا اور ضبط ہے سکھائی حسین نے
اٹھاتے رہے ہیں خود ہی لاشے عزیزوں کے
مگر دی نہ پھر بھی ہے دہائی حسین نے
شہادت ہے بہترین اتمامِ زندگی
سنہری یہ بات ہے بتائی حسین نے
ہمیشہ ہی علم دین تو اونچا پائے گا
تلاوت اَنی پہ ہے سنائی حسین نے
بے آب و گیاہ تھی زمینِ کربلا
یہ حیدر کے پھولوں سے سجائی حسین نے
وہ اشفاق ڈٹ گئے امارت کے سامنے
کٹا سر دیا نہ گردن جھکائی حسین نے
الف عین
میرخلیل الرحمن
 
آخری تدوین:
Top