آئی کے عمران
محفلین
مسکراتے رہو سدا بچو
کھل کھلاتے رہو سدا بچو
خوش نوا مرغ کی صدا ہو تم
پھول کلیوں کی بھی ادا ہو تم
سیکھتی ہیں یہ شوخیاں تم سے
رنگ برنگی یہ تتلیاں تم سے
تم حسیں ہو دھنک کے رنگوں سے
تم نے جیون بھرا امنگوں سے
صبحِ امید ہو تم ہمارے لیے
دل سے نکلے دعا تمھارے لیے
تم ہوتعبیر اپنے خوابوں کی
تم جیو زندگی نوابوں کی
پورے کرنا ادھورے کام اپنے
اونچا آبا کا کرنا نام اپنے
کھل کھلاتی ہنسی رہےباقی
دل لبھاتی ہنسی رہے باقی
یہ چمک آنکھوں کی نہ ماند پڑے
ہے دعا یہ مری کہ اور بڑے
ایسا ہو عالمِ شباب ترا
نہ ہو پیارے کوئی جواب ترا
دھوپ غم کی پڑے نہ تم پہ کبھی
عمر ساری رہو ہو جیسے ابھی
سکھ کا موسم قرار کا موسم
تم ہو گویا بہار کا موسم
کھل کھلاتے رہو سدا بچو
خوش نوا مرغ کی صدا ہو تم
پھول کلیوں کی بھی ادا ہو تم
سیکھتی ہیں یہ شوخیاں تم سے
رنگ برنگی یہ تتلیاں تم سے
تم حسیں ہو دھنک کے رنگوں سے
تم نے جیون بھرا امنگوں سے
صبحِ امید ہو تم ہمارے لیے
دل سے نکلے دعا تمھارے لیے
تم ہوتعبیر اپنے خوابوں کی
تم جیو زندگی نوابوں کی
پورے کرنا ادھورے کام اپنے
اونچا آبا کا کرنا نام اپنے
کھل کھلاتی ہنسی رہےباقی
دل لبھاتی ہنسی رہے باقی
یہ چمک آنکھوں کی نہ ماند پڑے
ہے دعا یہ مری کہ اور بڑے
ایسا ہو عالمِ شباب ترا
نہ ہو پیارے کوئی جواب ترا
دھوپ غم کی پڑے نہ تم پہ کبھی
عمر ساری رہو ہو جیسے ابھی
سکھ کا موسم قرار کا موسم
تم ہو گویا بہار کا موسم