برائے اصلاح

السلام علیکم!
محترمی!
الف عین
محترمی!
محمّد احسن سمیع :راحل:


داغ دل پر لگا لیا میں نے
اور دامن بچا لیا میں نے

دل کی ویرانی بڑھ گئی تھی بہت
دشت کو گھر بنا لیا میں نے

سب کے لب پر تھی داستانِ غم
درد اپنا چھپا لیا میں نے

قیس کے بعد دشت ویراں تھا
سو اسے پھر بسا لیا میں نے
 
تیسرا شعر مجھے دو لخت لگ رہا ہے
بہت بہت شکریہ۔
میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ہر کوئی اپنی داستانِ غم بیان کرہا ہے یہ دیکھ کر میں چپ ہو گیا یعنی اپنا غم چھپا لیا

اگر شعر یہ معانی نہیں دے رہا تو بدلنے کی کوشش کرتا ہوں یا نکال دوں گا۔
 
Top