سرفرازاحمدسحر
محفلین
اساتذہ سے اصلاح و رہنمائی کی درخواست ہے۔
شادی کے لیے بیٹی کی گھر بیچ رہا ہے
دستار بچانے کو وہ سر بیچ رہا ہے
احساس نہیں خیر کہ شر بیچ رہا ہے
اخبار کا مالک تو خبر بیچ رہا ہے
بے کار میں گٹھ خیر کی پھرتا ہوں اٹھائے
واعظ ہے کہ منبر سے ہی شر بیچ رہا ہے
ملّا نے دعا کی ہے لگائی ہوئی قیمت
ملّا بھی ہنرور ہے ہنر بیچ رہا ہے
ہر سال حفاظت کی بڑھا دیتا ہے قیمت
سالار وہ تاجر ہے جو ڈر بیچ رہا ہے
شادی کے لیے بیٹی کی گھر بیچ رہا ہے
دستار بچانے کو وہ سر بیچ رہا ہے
احساس نہیں خیر کہ شر بیچ رہا ہے
اخبار کا مالک تو خبر بیچ رہا ہے
بے کار میں گٹھ خیر کی پھرتا ہوں اٹھائے
واعظ ہے کہ منبر سے ہی شر بیچ رہا ہے
ملّا نے دعا کی ہے لگائی ہوئی قیمت
ملّا بھی ہنرور ہے ہنر بیچ رہا ہے
ہر سال حفاظت کی بڑھا دیتا ہے قیمت
سالار وہ تاجر ہے جو ڈر بیچ رہا ہے