برائے اصلاح

مومن فرحین

لائبریرین
برستی بارشوں میں پھر
سبھی بھیگے ہوئے سے ہیں
یہ سبزہ اور یہ رستہ
شجر کا ایک اک پتہ
ہوا میں بھی نمی سی ہے
گلوں کی بھی قبائیں کھل گئی ہیں
مگر یہ بوندیں حیرانی میں ڈوبیں
آج مجھ سے پوچھتی ہیں
کہ اے بارش کی دیوانی
کیا ہم سےآج تو روٹھی ہوئی ہے
جو یوں کھڑکی سے باہر جھانکتی ہے
میں ان سے ہنس کے کہتی ہوں
نہیں اب میں نہ بھیگوں گی
نہیں اب تم مجھے اچھی نہیں لگتی
کہ جس کے عشق نے مجھ کو بھگویا ہے
اسے بارش نہیں بھاتی ۔۔۔۔۔۔

اساتذہ رہنمائی فرمائیں ۔۔۔۔
 
اساتذہ کی آمد سے پہلے از خود یہ دیکھ لیں کہ تمام مصرعے ایک ہی بحر میں ہوں.
یہاں دو بحریں گڈ مڈ ہو رہی ہیں، کچھ مصرعے مفاعیلن مفاعیلن فعولن کے وزن پر ہیں. بہتر ہوگا کہ پوری نظم میں صرف مفاعیلن کی تکرار ہو، جیسے کہ پہلے 5-4 مصرعے ہیں.
 
بہت بہتر محترم ۔۔۔۔ میں درست کر کے دوبارہ بتاتی ہوں ۔۔۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
بہت بہتر محترم ۔۔۔۔ میں درست کر کے دوبارہ بتاتی ہوں ۔۔۔
لگتا ہے تازی تازی نظم محفل میں پروس دی
بھئی یہ شاعری جو ہے پلاؤ بریانی کی طرح ہوتی ہے اسے دم پر رکھنا ضروری ہوتا ورنہ خیالات چاول کی طرح کچے رہ جاتے ہیں :)
 
مومن فرحین

لائبریرین
لگتا ہے تازی تازی نظم محفل میں پروس دی
بھئی یہ شاعری جو ہے پلاؤ بریانی کی طرح ہوتی ہے اسے دم پر رکھنا ضروری ہوتا ورنہ خیالات چاول کی طرح کچے رہ جاتے ہیں :)
بس ایسا ہی کچھ ہے بھائی ۔۔۔
ٹھیک ہے رکھتی ہوں کچھ دنوں تک دم پر ۔۔۔۔:battingeyelashes:
 
الف عین

لائبریرین
بحر تو میرے خیال میں درست ہے۔ آزاد نظم میں افاعیل کو ادھورا بھی چھوڑ دیا جاتا ہے۔ اس کا رکن فعولن نہیں، اسے مفاعی یعنی آخر کا لن چھوڑ دیا گیا ہے، سوچا جا سکتا ہے
گرامر اور روانی پر غور کرنے کی ضرورت ہے
پھولوں کی قبائیں پھٹنے سے مراد؟
 
استاد محترم بحر کے بارے میں جو آپ نے بتایا وہ میں سمجھ نہیں سکی ۔۔۔
گرامر اور روانی پر دوبارہ کوشش کرتی ہوں ۔
قبائیں کھِل گئی ہیں ۔
 
Top