آئی کے عمران
محفلین
آؤ وطن کو مل کے سجائیں
سرسبز و شاداب بنائیں
اس کی ندیاں اس کے نالے
کتنے دلکش، کتنے نرالے
ڈال کے لیکن کوڑا کرٹ
ہم نے آلودہ کر ڈالے
پھر سے ان کو صاف بنائیں
آؤ وطن کو مل کے سجائیں
اس کے ندی گیت تھی گاتی
برکھا رت تھی جب بھی آتی
برکھا رت میں اب یہ لیکن
کچرااپنے ساتھ ہے لاتی
گیت اس کے واپس لوٹائیں
آؤ وطن کو مل کے سجائیں
سیر سپاٹے پر جب جائیں
ہر سو ہم کچرا پھلائیں
کام ایسا ہم اب نہ کریں گے
اپنے کیے پر ہم پچھتائیں
آگاہی کی جوت جگائیں
آؤ وطن کو مل کے سجائیں
اس کے پربت اس کے میداں
آنکھوں کو کرتے ہیں حیراں
خوب نظارے، اس کے سارے
ٹھہری جھیلیں، بہتی ندیاں
ان کو نظر بد سے بچائیں
آؤ وطن کو مل کے سجائیں
باغوں میں پھولوں کی خوشبو
پیڑوں پر کوئل کی کو کو
کتنا پیارا، دیس ہمارا
حسن ہے بکھرا دیکھو ہر سو
اپنے رب کا شکر منائیں
آؤ وطن کو مل کے سجائیں
سرسبز و شاداب بنائیں
اس کی ندیاں اس کے نالے
کتنے دلکش، کتنے نرالے
ڈال کے لیکن کوڑا کرٹ
ہم نے آلودہ کر ڈالے
پھر سے ان کو صاف بنائیں
آؤ وطن کو مل کے سجائیں
اس کے ندی گیت تھی گاتی
برکھا رت تھی جب بھی آتی
برکھا رت میں اب یہ لیکن
کچرااپنے ساتھ ہے لاتی
گیت اس کے واپس لوٹائیں
آؤ وطن کو مل کے سجائیں
سیر سپاٹے پر جب جائیں
ہر سو ہم کچرا پھلائیں
کام ایسا ہم اب نہ کریں گے
اپنے کیے پر ہم پچھتائیں
آگاہی کی جوت جگائیں
آؤ وطن کو مل کے سجائیں
اس کے پربت اس کے میداں
آنکھوں کو کرتے ہیں حیراں
خوب نظارے، اس کے سارے
ٹھہری جھیلیں، بہتی ندیاں
ان کو نظر بد سے بچائیں
آؤ وطن کو مل کے سجائیں
باغوں میں پھولوں کی خوشبو
پیڑوں پر کوئل کی کو کو
کتنا پیارا، دیس ہمارا
حسن ہے بکھرا دیکھو ہر سو
اپنے رب کا شکر منائیں
آؤ وطن کو مل کے سجائیں
آخری تدوین: