برائے اصلاح

کچے گھروں کا ہائے زمانہ
یاد آتا ہے وقت پرانا
امی ، ابو، دادی، دادا
ہوتا تھا بھرپور گھرانا
عہدِ رفتہ ، لوٹ کے آ جا



پھوپھی ،خالہ، چاچی ،مامی
پہلے الگ تھی پہچاں سب کی
نام ہوا اب ایک ہی سب کا
آنٹی ،آنٹی، آنٹی، آنٹی
عہدِ رفتہ ، لوٹ کے آ جا


ماموں، خالو،چاچا، پھوپھا
نام الگ تھا پہلے سب کا
حال ہوا ہے اب یہ لیکن
ہر کوئی ہے انکل لگتا
عہدِ رفتہ ، لوٹ کے آ جا


رشتےنئے جو ہم نے بنائے
ہوتے گئے سو اپنے پرائے
نام بدل کے قدر گھٹا دی
پھر سے کوئی پہچان کرائے
عہدِ رفتہ ، لوٹ کے آ جا


قدر بزرگوں کی ہوتی تھی
بات ان کی حتمی ہوتی تھی
اک نعمت تھی اپنے لیے وہ
تھوڑی جو سختی ہوتی تھی
عہدِ رفتہ ، لوٹ کے آ جا

عیدیں ،شبراتیں اچھی تھیں
دن اچھے ، راتیں اچھی تھیں
آج پر اپنا حال برا ہے
کل کی سب باتیں اچھی تھی
عہدِ رفتہ ، لوٹ کے آ جا
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
ٹیپ کے مصرعے میں عہدے رفتہ تقطیع ہوتا اچھا نہیں لگ رہا، اسے عہد گزشتہ کر دیں تو بہتر ہے
کچے گھروں کا ہائے زمانہ
یاد آتا ہے وقت پرانا
امی ، ابو، دادی، دادا
ہوتا تھا بھرپور گھرانا
عہدِ رفتہ ، لوٹ کے آ جا
ہائے زمانہ کی ہائے غیر متعلق لگتی ہے
جب کچے گھر تھے، وہ زمانہ
یا کچھ اور کر دو
پھوپھی ،خالہ، چاچی ،مامی
پہلے الگ تھی پہچاں سب کی
نام ہوا اب ایک ہی سب کا
آنٹی ،آنٹی، آنٹی، آنٹی
عہدِ رفتہ ، لوٹ کے آ جا
پہچان سے پہچاں نہیں بنایا جا سکتا کہ پہچان ہندی ہے
پہلے الگ پہچان تھی سب کی
رواں تر بھی ہے
ماموں، خالو،چاچا، پھوپھا
نام الگ تھا پہلے سب کا
حال ہوا ہے اب یہ لیکن
ہر کوئی ہے انکل لگتا
عہدِ رفتہ ، لوٹ کے آ جا
انکل لگتا؟ لگنا تو مفہوم کے اعتبار سے غلط ہی ہے، انکل کہلاتا کہو
رشتےنئے جو ہم نے بنائے
ہوتے گئے سو اپنے پرائے
نام بدل کے قدر گھٹا دی
پھر سے کوئی پہچان کرائے
عہدِ رفتہ ، لوٹ کے آ جا


قدر بزرگوں کی ہوتی تھی
بات ان کی حتمی ہوتی تھی
اک نعمت تھی اپنے لیے وہ
تھوڑی جو سختی ہوتی تھی
عہدِ رفتہ ، لوٹ کے آ جا

عیدیں ،شبراتیں اچھی تھیں
دن اچھے ، راتیں اچھی تھیں
آج پر اپنا حال برا ہے
کل کی سب باتیں اچھی تھی
عہدِ رفتہ ، لوٹ کے آ جا
یہ سب درست، باتیں کے ساتھ بھی تھیں لکھو آخری بند میں
 
ٹیپ کے مصرعے میں عہدے رفتہ تقطیع ہوتا اچھا نہیں لگ رہا، اسے عہد گزشتہ کر دیں تو بہتر ہے

ہائے زمانہ کی ہائے غیر متعلق لگتی ہے
جب کچے گھر تھے، وہ زمانہ
یا کچھ اور کر دو

پہچان سے پہچاں نہیں بنایا جا سکتا کہ پہچان ہندی ہے
پہلے الگ پہچان تھی سب کی
رواں تر بھی ہے

انکل لگتا؟ لگنا تو مفہوم کے اعتبار سے غلط ہی ہے، انکل کہلاتا کہو

یہ سب درست، باتیں کے ساتھ بھی تھیں لکھو آخری بند میں
بہت بہت شکریہ سر بہت نوازش
جزاک اللہ
آپ کی تمام باتیں بالکل درست ہیں۔

انکل لگنا سے میری مراد یہ تھی کہ
اگر کسی سے ہم پوچھیں کہ وہ تمھارا کیا لگتا ہے؟
وہ کہے کہ میرا انکل لگتا ہے ۔

اس مفہوم میں کیا لگنا درست ہو گا؟

بہت شکریہ بہت نوازش
 
ایک بند اور ہوا ہے اسے بھی دیکھیے گا۔

دور سنہری تھا وہ پہلا
فکر نہ تھی گرچہ فاقہ تھا
اب بہتات ہے ہر شے کی پر
کال پڑا ہے چین و سکوں کا
 

الف عین

لائبریرین
ایک بند اور ہوا ہے اسے بھی دیکھیے گا۔

دور سنہری تھا وہ پہلا
فکر نہ تھی گرچہ فاقہ تھا
اب بہتات ہے ہر شے کی پر
کال پڑا ہے چین و سکوں کا
تیسرا مصرع رواں نہیں ، پر بمعنی لیکن بھی اچھا نہیں
اب وافر ہے ہر شے لیکن
چین ہندی لفظ ہے، واو عطف نہیں آ سکتا
.... امن و سکوں کا
اچھے تھے والا بند درست ہے
 

الف عین

لائبریرین
Top