برائے اصلاح

ایک کساں کے چار تھے بیٹے
آپس میں تھے لڑتے جگھڑتے

فکر کساں کو ان کی بڑی تھی
کوئی مشکل آن پڑی تھی

لاکھ اس نے ان کو سمجھایا
کچھ نہ سمجھ میں ان کی آیا

ترکیب اس کے ذہن میں آئی
سب سے اک لکڑی منگوائی

اک اک لکڑی سب نے لائی
باندھ کے پھر گھٹڑی بنوائی

اس نے کہا پھر بیٹو آؤ
توڑ کے گھڑی مجھ کو دکھاؤ

سب نے اپنا زور لگایا
کوئی بھی لیکن توڑ نہ پایا

اس نے کہا پھر کھولو گھٹڑی
اک اک کر کے توڑو لکڑی

کام آسانی سے کر ڈالا
لکڑی کو ٹکرے کر ڈالا

بات کساں نے سمجھائی پھر
ان کو نصیحت فرمائی پھر

آپس میں گر لڑتے رہو گے
لکڑی کی صورت ٹوٹو گے

تم بھی رہو گھٹڑی کی صورت
مل کر رہنے میں ہے برکت

بات سمجھ میں ان کی آئی
ختم ہوئی یوں ان کی لڑائی
 
الف عین

لائبریرین
کساں لفظ غلط ہے، کسان ہندی النسل ہے، فارسی ترکیب کی طرح ن کو ں نہیں نایاب جا سکتا۔ البتہ کسان مکمل بھی وزن میں آتا ہے کہ یہ بحر لچکیلی ہے۔
ایک کساں کے چار تھے بیٹے
آپس میں تھے لڑتے جگھڑتے
درست، کسان کے ساتھ، جھگڑتے لفظ درست ہے، جگھڑتے نہیں
فکر کساں کو ان کی بڑی تھی
کوئی مشکل آن پڑی تھی
درست
لاکھ اس نے ان کو سمجھایا
کچھ نہ سمجھ میں ان کی آیا
درست
ترکیب اس کے ذہن میں آئی
سب سے اک لکڑی منگوائی
ایک ایک لکڑی ہونا چاہیے تھا
اک اک لکڑی سب نے لائی
باندھ کے پھر گھٹڑی بنوائی
سب نے لائی؟ یہ پنجابی اردو ہے، سب لائے/ لے کر آئےدرست اردو ہے، گٹھری درست املا ہے
اس نے کہا پھر بیٹو آؤ
توڑ کے گھڑی مجھ کو دکھاؤ
گٹھری اب گھڑی ہو گئی؟؟ املا کی غلطی ہی ہے نا یا واقعی گھڑی توڑنے کا کہا جا رہا ہے؟
سب نے اپنا زور لگایا
کوئی بھی لیکن توڑ نہ پایا
درست
اس نے کہا پھر کھولو گھٹڑی
اک اک کر کے توڑو لکڑی
ری اور ڑی قوافی غلط کہے جا سکتے ہیں۔ ویسے اگر گ ٹھ ڑ ی ہی درست املا مانی جاتی ہو پاکستان میں، تو درست قوافی ہیں
کام آسانی سے کر ڈالا
لکڑی کو ٹکرے کر ڈالا

بات کساں نے سمجھائی پھر
ان کو نصیحت فرمائی پھر

آپس میں گر لڑتے رہو گے
لکڑی کی صورت ٹوٹو گے

تم بھی رہو گھٹڑی کی صورت
مل کر رہنے میں ہے برکت

بات سمجھ میں ان کی آئی
ختم ہوئی یوں ان کی لڑائی
سارے اشعار درست، کسان کے ساتھ( کساں کی جگہ)
 
کساں لفظ غلط ہے، کسان ہندی النسل ہے، فارسی ترکیب کی طرح ن کو ں نہیں نایاب جا سکتا۔ البتہ کسان مکمل بھی وزن میں آتا ہے کہ یہ بحر لچکیلی ہے۔

درست، کسان کے ساتھ، جھگڑتے لفظ درست ہے، جگھڑتے نہیں

درست

درست

ایک ایک لکڑی ہونا چاہیے تھا

سب نے لائی؟ یہ پنجابی اردو ہے، سب لائے/ لے کر آئےدرست اردو ہے، گٹھری درست املا ہے

گٹھری اب گھڑی ہو گئی؟؟ املا کی غلطی ہی ہے نا یا واقعی گھڑی توڑنے کا کہا جا رہا ہے؟

درست

ری اور ڑی قوافی غلط کہے جا سکتے ہیں۔ ویسے اگر گ ٹھ ڑ ی ہی درست املا مانی جاتی ہو پاکستان میں، تو درست قوافی ہیں

سارے اشعار درست، کسان کے ساتھ( کساں کی جگہ)
بہت بہت شکریہ سر
بہت نوازش
جزاک اللہ

کچھ املا کی غلطی غلطی سے ہوگئی تھی۔
لغت میں گٹھڑی بھی ملتا ہے اگرچہ گٹھری ہی درست ہے یہ علم مجھے نہیں تھا میں گھٹڑی ہی درست سمجھتا تھا۔
کساں کو کسان کر دیا ہے اور گٹھڑی کو گٹھری بس ایک جگہ گٹھڑی رہنے دیا ہے لکڑی کی وجہ سے
اگر حرف روی ی ہو تو یہاں بھی گٹھری آ سکتا ہے۔
تبدیلی کے بعد نظم پھر پیش خدمت ہے
جزاک اللہ

ایک کسان کے چار تھے بیٹے
آپس میں تھے لڑتے جھگڑتے

فکر کسان کو ان کی بڑی تھی
کوئی مشکل آن پڑی تھی

لاکھ اس نے ان کو سمجھایا
کچھ نہ سمجھ میں ان کی آیا

ترکیب اس کے ذہن میں آئی
سب سے اک اک لکڑی منگوائی

جب اپنی لکڑی لائے سب
ان سے گٹھری بنوائی تب

اس نے کہا پھر بیٹو آؤ
توڑ کے گٹھری مجھ کو دکھاؤ

سب نے اپنا زور لگایا
کوئی بھی لیکن توڑ نہ پایا

اس نے کہا پھر کھولو گٹھڑی
اک اک کر کے توڑو لکڑی

کام آسانی سے کر ڈالا
لکڑی کو ٹکرے کر ڈالا

بات کسان نے سمجھائی پھر
ان کو نصیحت فرمائی پھر

آپس میں گر بیر کرو گے
لکڑی سے کمزور رہو گے
(آپس میں گر نفرت ہو گی
لکڑی جیسی حالت ہو گی)

تم بھی رہو گٹھری کی صورت
مل کر رہنے میں ہے برکت

بات سمجھ میں ان کی آئی
ختم ہوئی پھر ان کی لڑائی

عمران کمال
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
درست ہو گئی نظم
لکڑی اور گٹھڑی، اور اسی طرح لکڑی اور گٹھری قوافی درست نہیں ہیں لیکن بچوں کی نظم میں ایسی معمولی سی غلطیاں چل سکتی ہیں۔ اس لئے میرا مشورہ ہے کہ یہاں بھی گٹھری ہی کہو، جو ہر جگہ استعمال ہوا ہے۔ ر اور ڑ میں ایطائےخفی ہی ہوتا ہے
 
بہت بہت نوازش
جزاک اللہ
 
Top