برائے اصلاح

آبِ رواں

مجھ کو ہے اچھا لگتا پانی
چلتا پانی، بہتا پانی

ٹھہرے پانی میں وہ کہاں ہے
بات جو تجھ میں آبِ رواں ہے

پیاس بجھاتا جائے سب کی
تو انمول عطا ہے رب کی


بچو دیکھو چلتا پانی
اور کہیں پر ٹھہرا پانی


دونوں میں جو فرق ہے دیکھو
اور ذرا اس بات کو سمجھو

چلنے سے شفاف ہوا ہے
پاک ہوا ہے ، صاف ہوا ہے

حرکت میں برکت ہوتی ہے
محنت میں عظمت ہوتی ہے

گرد آلودہ ہو جاؤگے
ایک جگہ جو ٹھہرے رہو گے

بہتے پانی جیسے رہنا
چلتے رہنا چلتے رہنا
 
Top