برائے اصلاح:

محمل ابراہیم

لائبریرین
السلام علیکم
آپ اساتذہ سے اصلاح کی درخواست گزار ہوں۔۔۔۔۔

الف عین یاسر شاہ محمد احسن سمیع راحلؔ

دوستی کے لئے،عاشقی کے لئے
کون جیتا ہے یاں دل لگی کے لئے


یہ مرا شہر ہے تیرگی کا نگر
شمعیں روشن کرو،روشنی کے لئے

ایک دو پل کی اس کو اپج مت سمجھ
وقت درکار ہے شاعری کے لئے

خواہ اپنا ہو یا ہو پرایا کوئی
دل کشادہ کریں ہر کسی کے لئے

اپنی ہی ذات بس اپنا محور نہ ہو
سوچنا چاہیے ہر کسی کے لئے

ابن آدم کی بس اس میں معراج ہے
کام آتا رہے آدمی کے لئے

نفرتیں چھوڑ کر چاہتیں بانٹ لو
ورنہ روتے رہوگے خوشی کے لئے

صبر لازم ہے ہر گام پر دوستو!
حوصلہ چاہیے زندگی کے لئے
 

یاسر شاہ

محفلین
و علیکم السلام !محمل بہن کیسی ہیں آپ ؟
دوستی کے لئے،عاشقی کے لئے
کون جیتا ہے یاں دل لگی کے لئے
مطلع دولخت ہوگیا ہے -
یہ مرا شہر ہے تیرگی کا نگر
شمعیں روشن کرو،روشنی کے لئے
شعر میں کوئی شاعرانہ بات پیدا نہ ہو پائی -ایک خبر ہے کہ شہر میرا اندھیر نگری ہے جہاں شمعیں روشن کرنی چاہییں -اس بات کہنے میں بھی دوسرے مصرعے میں :شمعیں روشن کرو،روشنی کے لئے: روشنی کے لیے زائد ہے کہ شمع اور کاہے کے لیے روشن ہو گی ؟ ہاں دوسرے مصرع کو کچھ بدل دیں تو شاعرانہ نکتہ اس طرح پیدا کیا جا سکتا ہے :

یہ مرا شہر ہے تیرگی کا نگر
آگ لگتی ہے یاں روشنی کے لئے

ایک دو پل کی اس کو اپج مت سمجھ
وقت درکار ہے شاعری کے لئے
اچھا ہے -

خواہ اپنا ہو یا ہو پرایا کوئی
دل کشادہ کریں ہر کسی کے لئے

اپنی ہی ذات بس اپنا محور نہ ہو
سوچنا چاہیے ہر کسی کے لئے

نفرتیں چھوڑ کر چاہتیں بانٹ لو
ورنہ روتے رہوگے خوشی کے لئے
پر تاثیر ناصحانہ اشعار ہیں
صبر لازم ہے ہر گام پر دوستو!
حوصلہ چاہیے زندگی کے لئے
اس شعر کو اوپر کے تینوں اشعار سے پہلے رکھیں تاکہ لگے کہ خطاب دوستوں سے ہے -
ابن آدم کی بس اس میں معراج ہے
کام آتا رہے آدمی کے لئے

آدمی کے کام آنا درست ہے -آدمی کے لیے کام آنا ٹھیک نہیں ،اسے درست کر لیں -


الله کرے زور قلم اور زیادہ آمین -
 

محمل ابراہیم

لائبریرین
و علیکم السلام !محمل بہن کیسی ہیں آپ ؟

مطلع دولخت ہوگیا ہے -

شعر میں کوئی شاعرانہ بات پیدا نہ ہو پائی -ایک خبر ہے کہ شہر میرا اندھیر نگری ہے جہاں شمعیں روشن کرنی چاہییں -اس بات کہنے میں بھی دوسرے مصرعے میں :شمعیں روشن کرو،روشنی کے لئے: روشنی کے لیے زائد ہے کہ شمع اور کاہے کے لیے روشن ہو گی ؟ ہاں دوسرے مصرع کو کچھ بدل دیں تو شاعرانہ نکتہ اس طرح پیدا کیا جا سکتا ہے :

یہ مرا شہر ہے تیرگی کا نگر
آگ لگتی ہے یاں روشنی کے لئے


اچھا ہے -


پر تاثیر ناصحانہ اشعار ہیں

اس شعر کو اوپر کے تینوں اشعار سے پہلے رکھیں تاکہ لگے کہ خطاب دوستوں سے ہے -


آدمی کے کام آنا درست ہے -آدمی کے لیے کام آنا ٹھیک نہیں ،اسے درست کر لیں -


الله کرے زور قلم اور زیادہ آمین
الحمدللہ میں بالکل ٹھیک😊
متشكرم اُستاذ ی
میں خامیوں کو دور کرکے حاضر ہوتی ہوں ان شاء اللہ
 

محمل ابراہیم

لائبریرین
قابل عزت اور بہت ہی محترم اساتذہ سےکچھ اضافی اشعار کے ساتھ نظر ثانی کی درخواست گزار ہوں ۔۔۔۔۔


مال و دولت نہ سوداگری کے لئے
ہم کو پیدا کیا بندگی کے لئے

لفظ انسانیت ہو گیا تار تار
آدمی کچھ نہیں آدمی کے لئے

یہ مرا شہر ہے تیرگی کا نگر
آگ لگتی ہے یاں روشنی کے لئے

ایک دو پل کی اس کو اپج مت سمجھ
وقت درکار ہے شاعری کے لئے

صبر لازم ہے ہر گام پر دوستو!
حوصلہ چاہیے زندگی کے لئے

خواہ اپنا ہو یا ہو پرایا کوئی
دل کشادہ کریں ہر کسی کے لئے

اپنی ہی ذات بس اپنا محور نہ ہو
سوچنا چاہیے ہر کسی کے لئے

ابن آدم کی بس اس میں معراج ہے
دل میں اخلاص رکھے سبھی کے لئے

نفرتیں چھوڑ کر چاہتیں بانٹ لو
ورنہ روتے رہوگے خوشی کے لئے

خون مظلوم کب تک بہے گا سحر
جنگ لازم ہے اب آشتی کے لئے
یا
جنگ درکار ہے آشتی کے لئے
 
آخری تدوین:

محمل ابراہیم

لائبریرین
اصلاح کے بعد۔۔۔۔۔۔


مال و دولت نہ سوداگری کے لئے
ہم کو پیدا کیا بندگی کے لئے

یہ مرا شہر ہے تیرگی کا نگر
آگ لگتی ہے یاں روشنی کے لئے

ایک دو پل کی اس کو اپج مت سمجھ
وقت درکار ہے شاعری کے لئے

صبر لازم ہے ہر گام پر دوستو!
حوصلہ چاہیے زندگی کے لئے

خواہ اپنا ہو یا ہو پرایا کوئی
دل کشادہ کریں ہر کسی کے لئے

اپنی ہی ذات بس اپنا محور نہ ہو
سوچنا چاہیے ہر کسی کے لئے

ابن آدم کی بس اس میں معراج ہے
دل میں اخلاص رکھے سبھی کے لئے

نفرتیں چھوڑ کر چاہتیں بانٹ لو
ورنہ روتے رہوگے خوشی کے لئے

خون مظلوم کب تک بہے گا سحر
جنگ لازم ہے اب آشتی کے لئے
 
Top