آئی کے عمران
محفلین
کتنے دلکش کتنا پیارا
نیلے امبر کا نظارہ
حدِ نظر تک پھیلا ہوا ہے
سر پہ ہمارے چھایا ہوا ہے
کوئی ایسا علاقہ نہیں ہے
جس پر اس کا سایہ نہیں ہے
سورج ہو یا چاند ستارے
ہر اک اس کا حسن نکھارے
بادل اس پر جب چھاتے ہیں
رنگ نیا اک دکھلاتے ہیں
ہو کے سوار ہوا پر بادل
رنگ جمائیں خلا پر بادل
اجلے بادل ، نیلا امبر
کتنا دل کش ہے یہ منظر
نیلے امبر کا نظارہ
حدِ نظر تک پھیلا ہوا ہے
سر پہ ہمارے چھایا ہوا ہے
کوئی ایسا علاقہ نہیں ہے
جس پر اس کا سایہ نہیں ہے
سورج ہو یا چاند ستارے
ہر اک اس کا حسن نکھارے
بادل اس پر جب چھاتے ہیں
رنگ نیا اک دکھلاتے ہیں
ہو کے سوار ہوا پر بادل
رنگ جمائیں خلا پر بادل
اجلے بادل ، نیلا امبر
کتنا دل کش ہے یہ منظر