{ برائے اصلاح }

اشرف علی

محفلین
محترم الف عین سر
آداب !
آپ سے اصلاح و رہنمائی کی درخواست ہے ۔

$$$$$$$$$$$$$

پوچھا جو میں نے ، مجھ میں تمہیں کیا نہیں پسند
اُس نے کہا ، بس آپ کا غصہ نہیں پسند

کچھ سوچ کر میں ہاتھ لگاتا نہیں اُسے
ایسا نہیں ، اُسے مِرا چھونا نہیں پسند

میرے سوا کسی سے وہ کرتی نہیں ہے بات
میرے سوا اُسے کوئی لڑکا نہیں پسند

گھر سے بہت ہی کم وہ نکلتی ہے ، اس لیے
باہر مجھے بھی روز نکلنا نہیں پسند

پردے کا اہتمام وہ کرتی ہے ہر جگہ
اُس کو حجاب طاق پہ رکھنا نہیں پسند

میرے لیے کسی سے بھی لڑ بیٹھتی ہے وہ
حالانکہ اُس کو بحث بھی کرنا نہیں پسند

میں بھی ہر ایک بات بتا دیتا ہوں اُسے
اُس کو بھی مجھ سے کچھ بھی چھپانا نہیں پسند

اُس کے علاوہ مجھ کو پسند اور بھی ہیں لوگ
لیکن کوئی بھی اُس سے زیادہ نہیں پسند

وہ خود بھی جانتی ہے ، وہ کتنی حسین ہے
میکپ اسی لیے اُسے کرنا نہیں پسند

" سلمان خان " یوں تو پسند اُس کو ہے مگر
جتنا مجھے پسند ہے ، اتنا نہیں پسند

حیرت کی بات ہے ، اُسے اب تک نہیں پتا
کیا کیا مجھے پسند ہے ، کیا کیا نہیں پسند

میں اُس کا کون ہوں ، وہ مِری کون ہے ، نہ پوچھ
مجھ کو زباں پہ راز یہ لانا نہیں پسند

اشرف شگفتہ سی یہ غزل اُس کے نام ہے !
وہ جس کا نام مجھ کو بتانا نہیں پسند
 
الف عین

لائبریرین
لگتا ہے کہ امید پہ دنیا قائم ہے، میری تمام تر نیک خواہشات اور دعائیں
دو تین اشعار خواہ مخواہ کے لگے، ان کو نکالا جا سکتا ہے
حجاب والا، سلمان خان والا،
بحث والا بھی بہت اچھا تو نہیں لیکن چل سکتا ہے
اصلاح کی ضرورت نہیں
 
اشرف علی

محفلین
میری تمام تر نیک خواہشات اور دعائیں
بہت بہت شکریہ سر، جزاک اللہ خیر
اللہ تعالیٰ آپ کو اچھی صحت اور لمبی عمر عطا فرمائے، آمین۔

دو تین اشعار خواہ مخواہ کے لگے، ان کو نکالا جا سکتا ہے
حجاب والا، سلمان خان والا،
بحث والا بھی بہت اچھا تو نہیں لیکن چل سکتا ہے
ٹھیک ہے سر ان اشعار کو نکال دیتا ہوں
اصلاح و رہنمائی فرمانے کا بہت بہت شکریہ
 
اشرف علی

محفلین
محترم الف عین سر
آداب !
آپ سے اصلاح و رہنمائی کی درخواست ہے ۔

$$$$$$$$$$$$$

پوچھا جو میں نے ، مجھ میں تمہیں کیا نہیں پسند
اُس نے کہا ، بس آپ کا غصہ نہیں پسند

کچھ سوچ کر میں ہاتھ لگاتا نہیں اُسے
ایسا نہیں ، اُسے مِرا چھونا نہیں پسند

میرے سوا کسی سے وہ کرتی نہیں ہے بات
میرے سوا اُسے کوئی لڑکا نہیں پسند

گھر سے بہت ہی کم وہ نکلتی ہے ، اس لیے
باہر مجھے بھی روز نکلنا نہیں پسند

پردے کا اہتمام وہ کرتی ہے ہر جگہ
اُس کو حجاب طاق پہ رکھنا نہیں پسند

میرے لیے کسی سے بھی لڑ بیٹھتی ہے وہ
حالانکہ اُس کو بحث بھی کرنا نہیں پسند

میں بھی ہر ایک بات بتا دیتا ہوں اُسے
اُس کو بھی مجھ سے کچھ بھی چھپانا نہیں پسند

اُس کے علاوہ مجھ کو پسند اور بھی ہیں لوگ
لیکن کوئی بھی اُس سے زیادہ نہیں پسند

وہ خود بھی جانتی ہے ، وہ کتنی حسین ہے
میکپ اسی لیے اُسے کرنا نہیں پسند

" سلمان خان " یوں تو پسند اُس کو ہے مگر
جتنا مجھے پسند ہے ، اتنا نہیں پسند

حیرت کی بات ہے ، اُسے اب تک نہیں پتا
کیا کیا مجھے پسند ہے ، کیا کیا نہیں پسند

میں اُس کا کون ہوں ، وہ مِری کون ہے ، نہ پوچھ
مجھ کو زباں پہ راز یہ لانا نہیں پسند

اشرف شگفتہ سی یہ غزل اُس کے نام ہے !
وہ جس کا نام مجھ کو بتانا نہیں پسند
الف عین سر! غزل آپ کو پسند آ گئی، بس اور کیا چاہیے
حوصلہ افزائی کے لیے ممنون ہوں سر
صابرہ امین صاحبہ!پذیرائی کے لیے آپ کا بھی بہت بہت شکریہ
 
اشرف علی

محفلین
اصلاح کے بعد
$$$$$$$$$$

پوچھا جو میں نے ، مجھ میں تمہیں کیا نہیں پسند
اُس نے کہا ، بس آپ کا غصہ نہیں پسند

کچھ سوچ کر میں ہاتھ لگاتا نہیں اُسے
ایسا نہیں ، اُسے مِرا چھونا نہیں پسند

میرے سوا کسی سے وہ کرتی نہیں ہے بات
میرے سوا اُسے کوئی لڑکا نہیں پسند

گھر سے بہت ہی کم وہ نکلتی ہے ، اس لیے
باہر مجھے بھی روز نکلنا نہیں پسند

میں بھی ہر ایک بات بتا دیتا ہوں اُسے
اُس کو بھی مجھ سے کچھ بھی چھپانا نہیں پسند

اُس کے علاوہ مجھ کو پسند اور بھی ہیں لوگ
لیکن کوئی بھی اُس سے زیادہ نہیں پسند

وہ خود بھی جانتی ہے ، وہ کتنی حسین ہے
میکپ اسی لیے اُسے کرنا نہیں پسند

حیرت کی بات ہے ، اُسے اب تک نہیں پتا
کیا کیا مجھے پسند ہے ، کیا کیا نہیں پسند

میں اُس کا کون ہوں ، وہ مِری کون ہے ، نہ پوچھ
مجھ کو زباں پہ راز یہ لانا نہیں پسند

اشرف شگفتہ سی یہ غزل اُس کے نام ہے !
وہ جس کا نام مجھ کو بتانا نہیں پسند
 
اشرف علی

محفلین
اصلاح کے بعد
$$$$$$$$$$

پوچھا جو میں نے ، مجھ میں تمہیں کیا نہیں پسند
اُس نے کہا ، بس آپ کا غصہ نہیں پسند

کچھ سوچ کر میں ہاتھ لگاتا نہیں اُسے
ایسا نہیں ، اُسے مِرا چھونا نہیں پسند

میرے سوا کسی سے وہ کرتی نہیں ہے بات
میرے سوا اُسے کوئی لڑکا نہیں پسند

گھر سے بہت ہی کم وہ نکلتی ہے ، اس لیے
باہر مجھے بھی روز نکلنا نہیں پسند

میں بھی ہر ایک بات بتا دیتا ہوں اُسے
اُس کو بھی مجھ سے کچھ بھی چھپانا نہیں پسند

اُس کے علاوہ مجھ کو پسند اور بھی ہیں لوگ
لیکن کوئی بھی اُس سے زیادہ نہیں پسند

وہ خود بھی جانتی ہے ، وہ کتنی حسین ہے
میکپ اسی لیے اُسے کرنا نہیں پسند

حیرت کی بات ہے ، اُسے اب تک نہیں پتا
کیا کیا مجھے پسند ہے ، کیا کیا نہیں پسند

میں اُس کا کون ہوں ، وہ مِری کون ہے ، نہ پوچھ
مجھ کو زباں پہ راز یہ لانا نہیں پسند

اشرف شگفتہ سی یہ غزل اُس کے نام ہے !
وہ جس کا نام مجھ کو بتانا نہیں پسند
پذیرائی اور حوصلہ افزائی کا بہت بہت شکریہ الف عین سر، جزاک اللہ خیر

ایک لائک میرے لیے اور ایک، جس کے نام یہ غزل ہے، اس کے لیے ہے کیا سر!
 
آخری تدوین:
Top