اشرف علی
محفلین
محترم الف عین سر
آداب !
آپ سے اصلاح و رہنمائی کی درخواست ہے ۔
$~$~$~$~$~$~$~$~$
کرو مت اپنی تباہی کا اب گلہ مجھ سے
کہا بھی تھا کہ نہ ہونا کبھی جدا مجھ سے
تمام عمر سزا کاٹنی ہے اب مجھ کو
کہ ہو گئی ہے اک ایسی حسیں خطا مجھ سے
بس ایک بار دُکھایا تھا میں نے اس کا دل
وہ آج تک ہے اسی بات پر خفا مجھ سے
یہ سوچتا ہوں تو اندر سے ٹوٹ جاتا ہوں
کہ تیرا اب کوئی رشتہ نہیں رہا مجھ سے
جب اس کو قطع تعلق ہی مجھ سے کرنا تھا
تو پہلے دن سے ہی رکھتا وہ فاصلہ مجھ سے
عجب نہیں کہ مجھے دیکھ کر وہ گھبرا جائے
خدا کرے کہ نہ ہو اس کا سامنا مجھ سے
تو کیوں چلا گیا ٹھکرا کے وہ مجھے آخر
اگر وہ سچ میں بہت پیار کرتا تھا مجھ سے
تجھے اگر نہیں آنا ہے میرے پاس ، نہ آ
اک التجا ہے مگر ، دور بھی نہ جا مجھ سے
شگفتہ کیوں نہیں رہتا میں آج کل اشرف !
یہ پوچھتا ہے مِرے گھر کا آئنہ مجھ سے
آداب !
آپ سے اصلاح و رہنمائی کی درخواست ہے ۔
$~$~$~$~$~$~$~$~$
کرو مت اپنی تباہی کا اب گلہ مجھ سے
کہا بھی تھا کہ نہ ہونا کبھی جدا مجھ سے
تمام عمر سزا کاٹنی ہے اب مجھ کو
کہ ہو گئی ہے اک ایسی حسیں خطا مجھ سے
بس ایک بار دُکھایا تھا میں نے اس کا دل
وہ آج تک ہے اسی بات پر خفا مجھ سے
یہ سوچتا ہوں تو اندر سے ٹوٹ جاتا ہوں
کہ تیرا اب کوئی رشتہ نہیں رہا مجھ سے
جب اس کو قطع تعلق ہی مجھ سے کرنا تھا
تو پہلے دن سے ہی رکھتا وہ فاصلہ مجھ سے
عجب نہیں کہ مجھے دیکھ کر وہ گھبرا جائے
خدا کرے کہ نہ ہو اس کا سامنا مجھ سے
تو کیوں چلا گیا ٹھکرا کے وہ مجھے آخر
اگر وہ سچ میں بہت پیار کرتا تھا مجھ سے
تجھے اگر نہیں آنا ہے میرے پاس ، نہ آ
اک التجا ہے مگر ، دور بھی نہ جا مجھ سے
شگفتہ کیوں نہیں رہتا میں آج کل اشرف !
یہ پوچھتا ہے مِرے گھر کا آئنہ مجھ سے