برائے اصلاح

محمد فائق

محفلین
اہلِ دنیا نے نہ دیکھا کبھی کردار مرا
صرف دولت پہ ہی پرکھا گیا معیار مرا

حق کا شیدائی ہوں ہر حال میں حق بولوں گا
چاہے آجائے نہ کیوں سر تہِ تلوار مرا

بے وفائی کا ضرور ان سے میں بدلا لیتا
آڑے آتا نہ اگر جذبہء ایثار مرا

ہے یقیناً ہی کسی گل کی گلستاں میں کمی
ورنہ ویران نظر آتا نہ گلزار مرا

تا ابد نام رہے گا مرا قائم فائق
نام مٹنے نہیں دیں گے مرے اشعار مرا
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
اگرچہ تلوار بھی فارسی ہی ہے لیکن تہ تیغ سنا ہے تہ تلوار اب تک نہیں سنا گیا۔
اصلاح کی ضرورت نہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
میں بھی یہی سوچ رہا تھا لیکن محض کنفرم کرنے کے لئے آن لائن لغت دیکھی تو گوگل سرچ میں ہی فارسی لغت میں ملا۔ لیکن ابھی دو بارہ اسی سرچ پیج کو دیکھا اور وہ صفحہ کھولا تو معلوم ہوا کہ شہر کا نام ہے۔ محض گوگل سرچ نے مجھے بھی کنفیوز کر دیا!!
 

اکمل زیدی

محفلین
اگرچہ تلوار بھی فارسی ہی ہے لیکن تہ تیغ سنا ہے تہ تلوار اب تک نہیں سنا گیا۔
اصلاح کی ضرورت نہیں۔
سر جی اگر
"چاہے آجائے نہ کیوں سر تہِ تلوار مرا" کو اس کو اس طرح کردیں "چاہے آجائے نہ کیوں سر برسر تلوار مرا" ؟؟
 

محمد فائق

محفلین
وہی اعتراض اب بھی قائم ہے۔ تلوار کے ساتھ فارسی اضافت نہیں لگ سکتی
وہی اعتراض اب بھی قائم ہے۔ تلوار کے ساتھ فارسی اضافت نہیں لگ سکتی
حق کا شیدائی ہوں ہر حال میں حق بولوں گا
چاہے سر کر لے قلم کیوں نہ ستمگار مرا
یہ ٹھیک ہے سر؟
 
اہلِ دنیا نے نہ دیکھا کبھی کردار مرا
صرف دولت پہ ہی پرکھا گیا معیار مرا

حق کا شیدائی ہوں ہر حال میں حق بولوں گا
چاہے آجائے نہ کیوں سر تہِ تلوار مرا

بے وفائی کا ضرور ان سے میں بدلا لیتا
آڑے آتا نہ اگر جذبہء ایثار مرا

ہے یقیناً ہی کسی گل کی گلستاں میں کمی
ورنہ ویران نظر آتا نہ گلزار مرا

تا ابد نام رہے گا مرا قائم فائق
نام مٹنے نہیں دیں گے مرے اشعار مرا
:great::best:اپنے فیس بک ٹائم لائن پر ڈال دی ہے ،اگر آپ برا نہ مانیں تو !:khoobsurat:
 
Top