برائے فروخت

شمشاد

لائبریرین
اردو محفل کا نیا سلسلہ

اگر آپ کے پاس کوئی ایسی چیز ہے جو آپ فروخت کرنا چاہتے ہیں یا آپ کو کسی چیز کی ضرورت ہے جو آپ خریدنا چاہتے ہیں تو لکھ کر یہاں اشتہار دے سکتے ہیں۔

اردو محفل کے اراکین کو یہ سہولت فی الحال مفت فراہم کی جا رہی ہے۔

کاروبار چل نکلا تو کمشن لاگو کرنی پڑے گی۔
 

شمشاد

لائبریرین
میرا نوکیا سیل فون کیمرے والا، برائے فروخت موجود ہےہ۔ کوئی بھی زیادہ سے زیادہ بولی لگانے والا حاصل کر سکتا ہے۔

nokia-cell-phone-for-sale-with-camera-attached1.jpg
 

شمشاد

لائبریرین
اس کے ساتھ بلیو ٹوٹھ بھی مہیا کیا جا سکتا ہے۔ اس کو فِٹ کروانا خریدار کی اپنی ذمہ داری پر ہو گا۔

latest-bluetooth-technology-funny-pictures-snegidhi-d-i-ibackgroundz.com.jpg
 

زلفی شاہ

لائبریرین
خبردار! یہاں چوری کا مال فروخت کرنے کی اجازت نہیں۔اتنا قیمتی موبائل ایک ڈرائیور کیونکر خرید سکتا ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
پرانے کیا مطلب، یہ فون میرے والد صاحب کے پاس تھا، انہوں نے نیا لے لیا ہے اور پرانا بیچنا چاہتے ہیں۔
 

ذوالقرنین

لائبریرین
شمشاد بھائی! یہ آثارِ قدیمہ کتنے کا ہے؟ قسطوں میں دستیاب ہے یا نقد؟ سالم یا ری پلیس کی گنجائش ہے؟ اگر ری پلیس تو بقایا کتنا ملے گا؟:grin:
 

شمشاد

لائبریرین
شمشاد بھائی! یہ آثارِ قدیمہ کتنے کا ہے؟ قسطوں میں دستیاب ہے یا نقد؟ سالم یا ری پلیس کی گنجائش ہے؟ اگر ری پلیس تو بقایا کتنا ملے گا؟:grin:

قسطیں نہیں جناب، سودا نقد ہے۔ بولی لگائیں، جس کی بولی سب سے زیادہ ہو گی اسی کو ملے گا۔

بولی شروع ہوتی ہے مبلغ دو ہزار روپے سے۔
 

زلفی شاہ

لائبریرین
جلدی کرو، اور بھی بہت سارے گاہک ہیں۔
یہاں تو کوئی بھی بولی نہیں لگا رہا ۔ وضاحت درکار ہے بولی اوپر سے نیچے یا نیچے سے اوپر کے اصول کے تحت لگے گی، اگر اوپر سے نیچے کے اصول پر ہے تو شمشاد بھائی سے درینہ تعلقات کی بنا پر میں بولی کا آغاز کرتا ہوں۔ مبلغ ایک ہزار نو سو ننانوے روپے ننانوے پیسے۔
 
Top