برائے مہربانی کوئ بتائے ۔

" صحیح " پر اتنا زور نا دیں، غلطی پر غور فرمائیے، ہم کب تک تجربات کرتے رہیں گے ؟ ہمیں ایک مشورہ اور عنایت فرمائیے کہ اگر ہم کوئی "اردو کا پیج" مثلا کسی اخبار کا صفحہ وغیرہ اگر اسکین کرتے ہیں ہو وہ Mpeg, Jpg وغیرہ بنتا ہے، یعنی ایکسٹینشن ۔ ۔ ۔ سوال ہمارا یہ ہے کہ کیا ہم اس پیپر کو کسی اردو سافٹ ویئر پر کھول سکتے ہیں یا نہیں ؟۔ ۔

میرے پاس اکثر ایسا مواد آجاتا ہے جسے میں بار بار ٹائپ نہیں کر سکتا ۔ ۔ ایک غلطی پر پورا مواد پھر سے ٹائپ کرنا میرے بس کی بات نہیں ہے، پلیز اگر کسی کو علم ہو تو ضرور مطلع فرمائیے۔ ممنون رہونگا۔
 
یونس رضا بھائی ایسا انگریزی اخبار کے لئے تو ممکن ہے کہ اس میں موجود متن کچھ اسکینرز علیحدہ کر سکتے ہیں جس میں تبدیلی کی جا سکتی ہے۔ لیکن اردو اخبار کے سلسلے میں ایسا ممکن نہیں کہ ہے کوئی سافٹ ویئر اس میں موجود ٹیکسٹ کو علیحدہ کر سکے۔ اگر ایسا ممکن ہوتا تو یہاں کتابوں کو برقیانے کے لئے اتنی محنت کی ضرورت نہیں پیش آتی!
 

دوست

محفلین
یہ کام آپٹیکل کریکٹر ریکگنائزر نامی سافٹویرز کرتے ہیں جو انگریزی کے لیے تو کئی دستیاب ہیں اردو کے لیے ابھی نہیں۔ سنا ہے کرلپ لاہور والے اس ضمن میں کچھ کام کررہے ہیں۔
 
Top