برازیل اور ارجنٹینا کی سرحدیں

تعبیر

محفلین
مجھے یہ دلچسپ لگی سو میں یہاں اسے پوسٹ کر رہی ہوں:)










untitled1-2.jpg



untitled2-2.jpg




untitled3-2.jpg




untitled4-2.jpg







 

خرم

محفلین
اس میں تعجب کیسا تعبیر بہنا۔ دریائے راوی بھی کافی دور تک پاکستان اور بھارت کی سرحد بناتا ہے۔ یہی حال فاضلکا نالے کا بھی ہے۔
 

ابوشامل

محفلین
ادی تعبیر! تصویریں بہت خوبصورت ہیں خصوصاً اگوازو آبشار کو دیکھ کر تو دل میں ٹھنڈک پڑ گئی۔
آج بہت دنوں بعد ان تصاویر نے جنوبی امریکہ پہنچایا ہے۔ پہلی تصویر دریائے پارانا کی ہے کیونکہ یہی ارجنٹائن، برازیل اور پیراگوئے کے درمیان سرحد پر واقع ہے اور دوسری تصویر اٹاپو ڈیم کی ہے۔ اور اس آبشار کے تو کیا کہنے، اس کا U کی شکل کا حصہ Devil's throat کہلاتا ہے۔ :)
 

ابوشامل

محفلین
جی اور نیاگرا فالز (دنیا کی سب سے خوبصورت آبشار) بھی امریکہ اور کینیڈا کو الگ کرتا ہے۔
عارف صاحب یہ دعویٰ آپ خود کر رہے ہیں یا کسی اور کا ہے؟ دنیا میں اور بھی بہت خوبصورت آبشاریں ہیں جیسے مندرجہ بالا تصاویر میں اگوازو آبشار۔ ہاں یہ کہا جا سکتا ہے کہ سب سے زیادہ دیکھی جانے والی اور معروف آبشار نیاگرا ہے۔
 

طالوت

محفلین
شاندار تعبیر ۔۔۔۔۔ !!
بلکہ بی آر بی نہر بھی ہماری سرحد کا کام دیتی ہے ۔۔۔ اور بہت بڑی رکاوٹ ہے ہندوستان کے لیئے ۔۔
وسلام
 
Top