برازیل میں فٹ بال کے ساتھ ساتھ انسانیت سے بھی کھیلا جائے گا

x boy

محفلین
برازیل میں فٹ بال کے ساتھ ساتھ انسانیت سے بھی کھیلا جائے گا
25 مئی 2014 (22:55)

news-1401040507-5903.jpg

ساﺅ پالو (نیوز ڈیسک) برازیل میں اگلے ماہ فٹ بال ورلڈ کپ کا آگاز ہونے جارہا ہے۔ اس ٹورنامنٹ کے انعقاد کے برازیلین معیشت پر یقیناً مثبت اثرات مرتب ہوں گے لیکن اس ایونٹ کی آمد کے ساتھ ساتھ جسم فروشی کا کاروبار بھی زور پکڑتا جارہا ہے جس کے باعث حکومت کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ مکروہ دھندہ چلانے والے افراد آج کل نہ صرف نوجوان لڑکیوں بلکہ 12,11 سال کی عمر کی بچیوں کو بھی سٹیڈیمز کے اردگرد کے علاقوں میں اس کام پر لگادیا ہے۔ مقامی اخبارات کے مطابق قریباً پانچ لاکھ بچیاں جن میں سے ہزاروں کی عمر 11 سے 13 سال ہے والدین کی مرضی سے جسم فروشی کا کاروبار چلانے والوں کے حوالے کردی گئی ہیں۔ حکومت کی جانب سے شہر میں جسم فروشی کے خلاف پوسٹرز تو آویزاں ہیں لیکن سیاحوں کو سزا نہیں دی جاتی۔ غیر سرکاری تنظیمیں اس کاروبار کی روک تھام میں سرگرم ہیں لیکن انہیں خطرہ ہے کہ ورلڈ کپ سیزن میں گاہکوں کی تعداد اس قدر بڑھ جائے گی کہ ان کی تمام کوششوں پر پانی پھر جائے گا۔

http://news.sky.com/story/1206702/brazil-sex-trade-selling-children-for-80p


http://topdocumentaryfilms.com/children-sale/
 
آخری تدوین:

ساقی۔

محفلین
یہ کوئی آجکل کی بات نہیں ہے۔ برازیل میں یہ سب کئی دہائیوں سے ہو رہا ہے۔ انکی 70، 80 کی دہائی کی فلمیں دیکھ لیں۔

آپ کا مطلب ہے برائی اگر پرانی ہو تو اس پر ۔انا للہ و انا الیہ راجعون۔ نہیں کہنا چاہیے؟

انا للہ و انا الیہ راجعون
 

arifkarim

معطل
آپ کا مطلب ہے برائی اگر پرانی ہو تو اس پر ۔انا للہ و انا الیہ راجعون۔ نہیں کہنا چاہیے؟

انا للہ و انا الیہ راجعون
آپ شوق سے انا للہ و انا الیہ راجعون پڑھیں۔ میں نے اسپر تو کوئی اعتراض نہیں کیا۔ مطلب یہ تھا کہ یہ موضوع کوئی خبر نہیں ہے۔ برازیل میں کئی دہائیوں سے یہی صورتحال ہے۔
 

ساقی۔

محفلین
آپ شوق سے انا للہ و انا الیہ راجعون پڑھیں۔ میں نے اسپر تو کوئی اعتراض نہیں کیا۔ مطلب یہ تھا کہ یہ موضوع کوئی خبر نہیں ہے۔ برازیل میں کئی دہائیوں سے یہی صورتحال ہے۔

خبر کا مطلب ہے کوئی ایسی چیز یا بات جس کا دوسروں کو پہلے سے پتا نہ ہو ۔ اس لیے یہ ایک خبر ہے کہ بہت سوں کو اس کی خبر نہیں تھی۔
 
آخری تدوین:
Top