حسیب نذیر گِل
محفلین
برازیل کے ایک مقامی جج نے برازیل میں گوگل کے صدر فیبیو ژوزے سِلوا کوئلیو کی گرفتاری کا حکم دیا ہے کیونکہ گوگل نے یوٹیوب پر چند ویڈیوز ہٹانے سے انکار کر دیا تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ان ویڈیوز میں ایک امیدوار کے خلاف بہتان تراشی کی گئی ہے جو میئر کے انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔
ا ہے کہ گوگل یوٹیوب پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیوز کے مواد کے لیے ذمے دار نہیں ہے۔
برازیلی میڈیا کے مطابق اس ویڈیو میں ظاہر کیا گیا ہے کہ کیمپو گراندے نامی شہر کے میئر کے عہدے کے امیدوار الیسیدیس برنال نے جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔
ماتو گراسو دو سول ریاست کی انتخابی عدالت کے جج فلاویو پیرین نے فیصلہ دیا تھا کہ یہ ویڈیوز مقامی انتخابی قوانین کی خلاف ورزی کرتی ہیں۔
لیکن گوگل کی طرف سے یوٹیوب پر سے ویڈیوز کو ہٹانے کے حکم کو نظرانداز کیے جانے کے بعد انھوں نے پیر کے روز کوئلیو کی گرفتاری کا حکم جاری کیا۔
خبررساں ادارے روئٹرز کے مطابق گوگل کے ترجمان نے کہا ہے کہ وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل کر رہا ہے۔
اس سے قبل گوگل نے کہا تھا کہ انٹرنیٹ ایک ایسی جگہ ہونی چاہیے جہاں رائے دہندگان سیاسی امیدواروں کے بارے میں اپنے خیالات و نظریات آزادی کے ساتھ پیش کر سکیں۔
بشکریہ:بی بی سی