نبیل
تکنیکی معاون
امریکہ میں اس طرح کی افواہیں زور پکڑ رہی ہیں کہ صدر براک اوبامہ اصل میں کینیا میں پیدا ہوئے ہوئے ہیں اور وہ اصل میں امریکی شہری نہیں ہیں اور اس طرح امریکہ کے صدر بننے کے اہل نہیں ہیں۔ گزشتہ روز جب ری پبلکن ممبر آف کانگریس مائیک کیسل نے ایک پریس کانفرنس میں ایک خاتون کو سوال کرنے کی دعوت دی تو اس خاتون نے فوراً کھڑے ہو کر بلند آواز میں اعلان کیا کہ اس کے ہاتھ میں اس کا برتھ سرٹیفیکیٹ ہے جس کے مطابق وہ امریکی شہری ہے اور اس کے ماں باپ بھی امریکی ہیں جبکہ براک اوبامہ کینیا میں پیدا ہوئے ہیں اور وہ ایک امریکی شہری نہیں ہیں۔ اس نے کہا کیا اس لیے اس کے باپ نے دوسری جنگ عظیم میں لڑائی کی تھی۔ یہ کہتے ہوئے اس نے اپنے ہاتھ میں پکڑا ہوا امریکہ کا جھنڈا لہرایا اور کہا کہ اسے اپنا ملک واپس چاہیے۔ ذیل کی ویڈیو میں اس واقعے کی جھلک نظر آ جائے گی: