براہ اصلاح : نظم "سوچ"

اشرف علی

محفلین
محترم الف عین صاحب
محترم محمّد احسن سمیع :راحل: صاحب
آداب !
ایک چھوٹی سی نظم پیشِ خدمت ہے _ براہ مہربانی آپ اساتذۂ کرام اصلاح و رہنمائی فرما دیں _

"سوچ"

اسے مَیں بھول جاؤں
یا ........................................
کروں مَیں انتظار اس کا ؟

کبھی یہ سوچتا ہوں میں
اُسے دل سے بھلا دوں گا
مگر
پھر یاد آتا ہے
کہ دل تو کھو چکا ہوں میں
جگہ جو دل کی ہوتی ہے
وہاں تو اب وہ رہتا ہے

کبھی یہ سوچتا ہوں
انتظار اُس کا کرونگا میں
مگر
پھر یاد آتا ہے
کسی کی ہو چکی ہے وہ
تو آخر کس بنا پر
اب کروں میں انتظار اُس کا ؟

نہ جانے کتنی مدت سے
اسی الجھن میں ہوں کب سے
نہیں لے پا رہا ہوں
فیصلہ حتمی
کہ آخر اب
اُسے میں بھول جاؤں
یا .........................................
کروں میں انتظار اُس کا ؟
 
جگہ جو دل کی ہوتی ہے
وہاں تو اب وہ رہتا ہے
محبوب دل میں تو رہ سکتا ہے، دل کی جگہ کیسے فٹ آئے گا؟؟؟ دل کھو دینے کا ذکر کرنے کے بعد بہتر یہی ہے کہ اسی مضمون کو آگے بڑھائیں۔ ورنہ یہ دو مصرعے نکال بھی دیں تو بیان میں کوئی فرق نہیں آتا۔
باقی نظم مجھے تو ٹھیک ہی لگ رہی ہے۔
 
نظم کی پسندیدگی کا اظہار فرمانے کے لیے بہت بہت شکریہ سر
 
اشرف علی

محفلین
محبوب دل میں تو رہ سکتا ہے، دل کی جگہ کیسے فٹ آئے گا؟؟؟ دل کھو دینے کا ذکر کرنے کے بعد بہتر یہی ہے کہ اسی مضمون کو آگے بڑھائیں۔ ورنہ یہ دو مصرعے نکال بھی دیں تو بیان میں کوئی فرق نہیں آتا۔
باقی نظم مجھے تو ٹھیک ہی لگ رہی ہے۔
بجا فرمایا سر آپ نے
ماشاء اللّٰہ آپ حضرات کی صحبت میں رہ کر کتنا کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے _
جزاک اللّٰہ خیراً
اللّٰہ آپ کے علم میں مزید اضافہ فرمائے ، آمین _

ان دو مصرعوں کی جگہ کیا یہ ٹھیک رہے گا سر ؟

تو پھر دل سے
بھلا میں کس طرح
اس کو بھلا دوں اب
 
آخری تدوین:

اشرف علی

محفلین
کیا اب یہ بند ٹھیک ہے سر ؟

کبھی یہ سوچتا ہوں میں
اسے دل سے بھلا دوں گا
مگر
پھر یاد آتا ہے
کہ دل تو کھو چکا ہوں میں
تو پھر دل سے
بھلا میں کس طرح
اس کو بھلا دوں اب
 
اشرف علی

محفلین

اشرف علی

محفلین
"سوچ" (اصلاح کے بعد)

اسے مَیں بھول جاؤں
یا ........................................
کروں مَیں انتظار اس کا ؟

کبھی یہ سوچتا ہوں میں
اُسے دل سے بھلا دوں گا
مگر
پھر یاد آتا ہے
کہ دل تو کھو چکا ہوں میں

کبھی یہ سوچتا ہوں
انتظار اُس کا کرونگا میں
مگر
پھر یاد آتا ہے
کسی کی ہو چکی ہے وہ
تو آخر کس بنا پر
اب کروں میں انتظار اُس کا ؟

نہ جانے کتنی مدت سے
اسی الجھن میں ہوں کب سے
نہیں لے پا رہا ہوں
فیصلہ حتمی
کہ آخر اب
اُسے میں بھول جاؤں
یا .........................................
کروں میں انتظار اُس کا ؟
 
الف عین

لائبریرین
حتمی میں ت پر بھی زبر ہے، سکون نہیں، محض فیصلہ ہی رکھ کر پھر سے آخری مصرعے پورے کرو
 
اشرف علی

محفلین
حتمی میں ت پر بھی زبر ہے، سکون نہیں، محض فیصلہ ہی رکھ کر پھر سے آخری مصرعے پورے کرو
ٹھیک ہے سر
بہت بہت شکریہ
جزاک اللّٰہ خیراً

اب دیکھیں ...

نہ جانے کتنی مدت سے
اسی الجھن میں ہوں کب سے
نہیں کر پا رہا ہوں فیصلہ کوئی
کہ آخر اب
اسے میں بھول جاؤں
یا
کروں میں انتظار اس کا
 
الف عین

لائبریرین
مزید یہ کہ
نہ جانے کتنی مدت سے
اسی الجھن میں ہوں کب سے
کبیا کتنی مدت.. دونوں مصرعوں میں دہرانے کی ضرورت نہیں میرے خیال میں 'کب سے' کی جگہ کچھ اور الفاظ لے آؤ
 
اشرف علی

محفلین
مزید یہ کہ
نہ جانے کتنی مدت سے
اسی الجھن میں ہوں کب سے
کبیا کتنی مدت.. دونوں مصرعوں میں دہرانے کی ضرورت نہیں میرے خیال میں 'کب سے' کی جگہ کچھ اور الفاظ لے آؤ
بہت بہت شکریہ سر

'کب سے' کی جگہ 'اشرف' چل سکتا ہے سر ؟

نہ جانے کتنی مدت سے
اسی الجھن میں ہوں اشرف
نہیں کر پا رہا ہوں
فیصلہ کوئی
کہ آخر اب
اسے میں بھول جاؤں
یا
کروں میں انتظار اس کا
 
الف عین

لائبریرین
بہت بہت شکریہ سر

'کب سے' کی جگہ 'اشرف' چل سکتا ہے سر ؟

نہ جانے کتنی مدت سے
اسی الجھن میں ہوں اشرف
نہیں کر پا رہا ہوں
فیصلہ کوئی
کہ آخر اب
اسے میں بھول جاؤں
یا
کروں میں انتظار اس کا
اسی الجھن میں ہوں.. پر ہی مصرع ختم کیا جا سکتا ہے
 
حتمی میں ت پر بھی زبر ہے، سکون نہیں، محض فیصلہ ہی رکھ کر پھر سے آخری مصرعے پورے کرو
استاد محترم، یہاں آپ کے مراسلے نے کچھ الجھا دیا ہے. میں نے اردو اور عربی کی کچھ لغات سے مراجعت کی مگر دونوں زبانوں کی لغات میں ت پر جزم بتایا گیا ہے.
 
الف عین

لائبریرین
میں نے تو چیک نہیں کیا، لیکن میں حتمی ت پر زبر کے ساتھ بولتا آیا ہوں، تم کہہ رہے ہو چیک کر کے تو میں اپنی غلطی تسلیم کرتا ہوں
م مزید یہ کہ کچھ دن اصلاح کی ذمے داری تم لے لو۔ ادھر کچھ دنوں سے بینائی متاثر لگ رہی تھی۔ آج ہی کئی ٹیسٹ ہوئے، دونوں آنکھوں میں موتیا بند ہے، اور شاید اسی ہفتے ایک آنکھ کا آپریشن ہوجائے۔ حالانکہ آج کل فاروقی کی یاد کے سمت کے ضمیمے میں مصروف ہوں، بلکہ تھا۔
 
اللہ پاک آپ کو شفائے کاملہ عاجلہ عطا فرمائے استاد محترم، اور آپریشنز کو آپ کے لیے محفوظ اور کامیاب بنائے آمین.
میں حتی المقدور کوشش کروں گا کہ یہ ذمہ اٹھا سکوں کہ پچھلے ہفتے سے خود کورونا کا شکار ہوں، الحمدللہ صحت اب بحال ہو رہی ہے.
 
اللّٰہ تعالیٰ آپ کے آپریشن کو کامیاب فرمائے اور آپ کو اپنے حفظ و امان میں رکھے ، آمین -
 
اشرف علی

محفلین
اللہ پاک آپ کو شفائے کاملہ عاجلہ عطا فرمائے استاد محترم، اور آپریشنز کو آپ کے لیے محفوظ اور کامیاب بنائے آمین.
میں حتی المقدور کوشش کروں گا کہ یہ ذمہ اٹھا سکوں کہ پچھلے ہفتے سے خود کورونا کا شکار ہوں، الحمدللہ صحت اب بحال ہو رہی ہے.
آمین ثمہ آمین

اللّٰہ تعالیٰ آپ کی بیماری کو دور فرمائے اور اچھی صحت سے نوازے ، آمین _
 
Top