براےَ تقطیع!

محترم، میں اک بے قیمت انسان ہوں، شاعری سے بچپن سے شغف رہا ہے، تھوڑا سیکھنے کی نیت سے یہاں حاٖضر ہوا ہوں۔

میں بحر و اوزان کے علم میں کمزور ہوں ازراہ اس شعر کی تقطیع و بحر دونوں سے آگاہ فرمایں۔

ہو گیا وقتِ جماعت متّحد مسلم رہو،
یہ نہ ہووقتِ اذاں وقتِ اذاں جاتا رہا۔

(”مسلم“ سابقہ تخلص ہے ناچیز کا)
 
الف عین

لائبریرین
شاید پہلے یہاں ہی یہ سوال پوچھا ہو، اس کا جواب تو ابھی دوسری جگہ دے چکا ہوں۔
محفل میں خوش آمدید بسمل۔ اپنا مکمل تعارف دے دیں تو کیا کہنا۔
 
بہت شکریہ حضرت۔ مکمل تعارف : نام سے تو آپ واقف ہیں، میں ایک اردو بولنے والی برادری سے تعلق رکھتا ہوں جو ”قومِ لاہوریانِ دہلی“ کے نام سے جانی جاتی ہے۔ اس وقت عمرانیس برس اور ساڑھے چھ ماہ ہے۔ پندرہ سال کی عمر میں اردو شاعری کا آغاز کیا مگر گھر کے افراد میں سمجھنے والا ایک بھی نہیں تو بس جمع کرتا رہا۔ علاوہ ازیں انگریزی کی شاعری بھی مرا مشغلہ ہے۔ آپ سے ترمیم و طصحیح کی تمنا رہے گی۔ شکریہ
 
محمد بلال اعظم

آپ اپنا تعارف اس ربط پہ جا کہ دیں تاکہ تمام محفلین آپ سے واقف ہو سکیں۔
تعارف و انٹرویو
 
محترم، میں اک بے قیمت انسان ہوں، شاعری سے بچپن سے شغف رہا ہے، تھوڑا سیکھنے کی نیت سے یہاں حاٖضر ہوا ہوں۔

میں بحر و اوزان کے علم میں کمزور ہوں ازراہ اس شعر کی تقطیع و بحر دونوں سے آگاہ فرمایں۔

ہو گیا وقتِ جماعت متّحد مسلم رہو،
یہ نہ ہووقتِ اذاں وقتِ اذاں جاتا رہا۔

(”مسلم“ سابقہ تخلص ہے ناچیز کا)
عروض سے متعلق لڑیوں کی تلاش میں ادھر آنکلا ، تو دو چیزیں پڑھ کر بہت حیرت ہوئی:
1۔ شیخ صاحب جیسے قابل اور ماہر عروضیات و قوافیات اسی فورم پر شعر کی تقطیع پوچھتے پھر رہے ہیں:thumbsup:۔۔۔یہ جون 2012 کا مراسلہ ہے ، مطلب صرف ایک سال کے عرصے میں ماشاءاللہ تم نے اتنا کچھ پڑھ اور سیکھ لیا۔۔ سبحان اللہ۔۔۔ اللہ تعالیٰ تمھارے علم و عمل اور ترقی عطا فرمائے۔:notworthy:
2۔ دوسری حیرت اس بات پر ہوئی کہ تم جو ہمارے سامنے ”مرغ بسمل“ بنے پھرتے ہو ، ماشاءاللہ پہلے ”مرغ مسلم“ تھے۔:) مزید یہ کہ مرغ کی مناسب سے تمھارے اس شعر میں وقت اذاں کا بھی دو دفعہ ذکر ہے۔:p
 
آخری تدوین:
عروض سے متعلق لڑیوں کی تلاش میں ادھر آنکلا ، تو دو چیزیں پڑھ کر بہت حیرت ہوئی:
1۔ شیخ صاحب جیسے قابل اور ماہر عروضیات و قوافیات اسی فورم پر شعر کی تقطیع پوچھتے پھر رہے ہیں:thumbsup:۔۔۔ یہ جون 2012 کا مراسلہ ہے ، مطلب صرف ایک سال کے عرصے میں ماشاءاللہ تم نے اتنا کچھ پڑھ اور سیکھ لیا۔۔ سبحان اللہ۔۔۔ اللہ تعالیٰ تمھارے علم و عمل اور ترقی عطا فرمائے۔:notworthy:
2۔ دوسری حیرت اس بات پر ہوئی کہ تم جو ہمارے سامنے ”مرغ بسمل“ بنے پھرتے ہو ، ماشاءاللہ پہلے ”مرغ مسلم“ تھے۔:) مزید یہ کہ مرغ کی مناسب سے تمھارے س شعر میں وقت اذاں کا بھی دو دفعہ ذکر ہے۔:p

بھائی حقیقت حال یہ ہے کہ میں جب یہاں آیا تو مجھے عروض سے واقفیت تو دور، نام تک نہیں معلوم تھا کہ ایسی بھی کوئی چیز دنیا میں موجود ہے۔ میں تو اقبال کے ایک شعر ستاروں سے آگے جہاں۔۔۔الخ کی تقطیع دھونڈ رہا تھا تو گوگل کی بدولت یہاں آ گرا۔

اور مذکورہ بالا غزل ہمارے دور جہالت کی ہے۔ جب ہمیں عروض اور تقطیع کا کچھ علم نہیں تھا لیکن فرصت بہت تھی۔ :)
 
بات یہ ہے کہ ہر اہل پہلے نا اہل ہی ہوتا ہے۔ اور ہم تو نا اہل ہی پیدا ہوئے تھے۔ اور اب تک نا اہل ہی ہیں۔ وہ تو چند رٹی رٹائی باتیں محفل میں پھینک کر خوش ہو جاتے ہیں اور دوسروں کو بھی خوش کردیتے ہیں۔ :) :) :)
جو تھوڑی بہت صلاحیتیں تھیں وہ بھی پچھلے دو سالوں میں جاتی رہیں۔۔۔ ورنہ:
کسی کا عشق، کسی کا خیال تھے ہم بھی
گئے دنوں میں بہت با کمال تھے ہم بھی
:rolleyes:
 
Top