براے اصلاح

ارتضی عافی

محفلین
سلام علیکم استادان محترم بہت محنت کے بعد چند اشعار لکھ پایا ہوں اصلاح کے معنی بھی جانا اور بہت خوشی ہوا اما بعد مجھے یہ ویب ملا ہے جس میں مجھے اب تک بہت علم حاصل ہوا ہے اور استفادہ کرتا رہوں گا انشاءاللہ اریب آغا کا بہت شکر گزار ہوں جس نے فارسی میں میری مدد کئے اردو زبان میں یہی میرے پہلے اشعار ہے امید ہے اور بھی لکھوں اگر بس میں ہوا برائے کرم آپ احباب محفل سے گزارش ہے کہ اصلاح کریں اور اردو لغات پر بھی توجہ دے اور رہنمائی کریں کہا پر مزکر و مؤنث استعمال کرنا ہے کیا عافی یہ تخلص اچھا ہے اگر نہیں تو ایک بہ معنی مجھے تخلص بتا دیں تا کہ میں محنت جاری رکھوں اور شاعری میں آگے رہوں آپ سب احباب کا بہت ممنون مشکور ہوں جنہوں نے مجھ ناچیز کو محفل میں جگہ دیا

نصیحت تمھاری مجھے یاد ہے ماں
یہی بات ہے ہم جو آباد ہے ماں
تمھاری دعاؤں کے صدقے مرے گھر
خدا کے فرشتے لا تعداد ہے ماں
تمھاری طرح کی ہزاروں ہے مائیں
کہ جن سے جنت بھی ہی آباد ہے ماں
تمھاری اجازت سے لکھتا ہوں جو میں
وہی شعر میرے لئے داد ہے ماں

اچھا ہوا تمھاری حرکتوں کا چل گیا پتہ
و گرنہ تیری چال بھی بہت قوی تھا زندگی

بارش میں گیلا ہوکے یہ محسوس ہوتا ہے
شاید کہ اس جہاں میں یہی دوست میرا ہوں

فلاں اچھا فلاں برا یہ تنقیدیں نہیں اچھا
یہ سب کچھ چھوڑ کر عافی فرائض اپنا پورا کر

خدایا تھک چکا ہوں اس زمانے کی جہالت سے
مجھے جینا نہیں ہے اب مجھے دے موت اے مالک

مرا دل خاک شد بر باد شد ان کی جدائی سے
خدایا پھر خیالوں میں نہ جانے کیوں بسا ہے وہ


مرا گر ہو نہیں سکتا تو تنہا رکھ مجھے عافی
یہ کیوں ہر روز آتے ہو مرے در پر مری خاطر
 

محمد فائق

محفلین
اصلاح تو خیر اساتذہ کریں گے لیکن کچھ بنیادی باتیں ہیں
آپ کے کلام کی ردیف۔ ہے ماں۔ ہے
لیکن آپ نے کچھ اشعار میں ہیں ماں
جمع یا احترام کا سیغہ استعمال کیا ہے
جیسے مطلع کا شعر۔ ہم جو آباد ہے ماں۔
یہاں ہم کے ساتھ ہیں آئے گا۔


فرائض اپنا پورا کر
یہ درست نہیں ہے۔ فرائض اپنے پورے کر۔ یہ درست ہوگا
 

محمد فائق

محفلین
اچھا ہوا تمھاری حرکتوں کا چل گیا پتہ
و گرنہ تیری چال بھی بہت قوی تھا زندگی
بھائی یہاں پہلے مصرع میں تمھاری ہے
اور دوسرےمصرع میں آپ تیری سےمخاطب ہو اور بھائی چال مونث لفظ ہے۔ تیری چال بھی بہت قوی تھا زندگی۔ غلط ہے۔ تھا کی جگہ تھی لفظ استعمال ہوگا
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
گرامر کی بات محمد فائق کر چکے ہیں۔
خدا کے فرشتے لا تعداد ہے ماں
لا تعداد وزن میں نہیں، لتعداد آتا ہے جو غلط ہے۔ یہاں بھی ’ہیں ماں
‘ ہونا تا۔

کہ جن سے جنت بھی ہی آباد ہے ماں
وزن سے خارج


اچھا ہوا تمھاری حرکتوں کا چل گیا پتہ
و گرنہ تیری چال بھی بہت قوی تھا زندگی

بارش میں گیلا ہوکے یہ محسوس ہوتا ہے
شاید کہ اس جہاں میں یہی دوست میرا ہوں

یہ دونوں اشعار بھی خارج از بحر ہیں۔


باقی اشعار وزن میں ہیں، لیکن
مرا دل خاک شد بر باد شد ان کی جدائی سے
خدایا پھر خیالوں میں نہ جانے کیوں بسا ہے وہ
کسی کی جدائی ’سے‘ دل خاک یا برباد نہیں ہوتا۔ یا تو یہاں جدائی کی آگ یا کوئی اور اسم استعمال کرنا چاہئے۔ ورنہ جدائی ’میں‘ ہونا چاہئے۔
 

ارتضی عافی

محفلین
گرامر کی بات محمد فائق کر چکے ہیں۔
خدا کے فرشتے لا تعداد ہے ماں
لا تعداد وزن میں نہیں، لتعداد آتا ہے جو غلط ہے۔ یہاں بھی ’ہیں ماں
‘ ہونا تا۔

کہ جن سے جنت بھی ہی آباد ہے ماں
وزن سے خارج


اچھا ہوا تمھاری حرکتوں کا چل گیا پتہ
و گرنہ تیری چال بھی بہت قوی تھا زندگی

بارش میں گیلا ہوکے یہ محسوس ہوتا ہے
شاید کہ اس جہاں میں یہی دوست میرا ہوں

یہ دونوں اشعار بھی خارج از بحر ہیں۔


باقی اشعار وزن میں ہیں، لیکن
مرا دل خاک شد بر باد شد ان کی جدائی سے
خدایا پھر خیالوں میں نہ جانے کیوں بسا ہے وہ
کسی کی جدائی ’سے‘ دل خاک یا برباد نہیں ہوتا۔ یا تو یہاں جدائی کی آگ یا کوئی اور اسم استعمال کرنا چاہئے۔ ورنہ جدائی ’میں‘ ہونا چاہئے۔
سر بحر متقارب مثمن سالم میں
کہ جن سے فعولن جنت بھی فعولن ہی آبا فعولن د ہے ماں فعولن
خدا کے فعولن فرشتے فعولن لا تعدا فعولن د ہے ماں فعولن
221 میں شعر صعیع نہیں آتا لا کا الف گرا دیا تو تعداد کا د اگلے میں شمار کر رہا ہوں کیا ایسا غلط ہے سر؟؟؟
 

ارتضی عافی

محفلین
مفعول فاعلات مفاعیل فاعلن
بارش میں مفعول گیلا ہوکے فاعلات یہ محسوس مفاعیل ہوتا ہے فاعلن
شاید کہ مفعول اس جہاں میں فاعلات یہی دوست مفاعیل میرا ہوں فاعلن

مفاعلن مفاعلن مفاعلن مفاعلن
اچھا ہوا مفاعلن تمھاری حر مفاعلن کتوں کا چل مفاعلن گیا پتہ مفاعلن
وگرنہ تے مفاعلن رِ چال بھی مفاعلن بہت قوی مفاعلن تھی زندگی مفاعلن
 

ارتضی عافی

محفلین
اچھا کا وزن فعلن ہے
مہربانی سر بہت خوب میں اچھا عروض میں سر لفظ فعلن فعل نہیں بنا سکتے لفظ گرا نہیں سکتے؟؟؟؟ سر میں کتاب عروض پڑھتا ہوں اور ویڈیوز بھی دیکھے ہیں ریختہ کے چونکہ میرا کوئی استاد نہیں تو کتاب اور ویڈیوز کی مدد سے چلا رہا ہوں اور آپ لوگوں سے اصلاح کر رہا ہوں اور تقطیع کرنا میں نے بھٹنا گر شاداب سے سیکھا ہے ویڈیوز دیکھ کر بحر بھی اور شعر اگر لکھتا ہوں کسی استاد کا مصرعہ لے کر لکھتا ہوں
 
مہربانی سر بہت خوب میں اچھا عروض میں سر لفظ فعلن فعل نہیں بنا سکتے لفظ گرا نہیں سکتے؟؟؟؟
جہاں تک میرا علم ہے(جو کہ بہت کم ہے ، خاص طور پر عروض کے معاملے میں۔) اس طرح نہیں کیا جا سکتا۔ اساتذہ مزید بہتر رائے دے سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ بھی آپ نے جا بجا الف گرائے ہیں، جو بہت زیادہ بھلے معلوم نہیں ہوتے۔ کسی حد تک ٹھیک ہے۔
 

ارتضی عافی

محفلین
جہاں تک میرا علم ہے(جو کہ بہت کم ہے ، خاص طور پر عروض کے معاملے میں۔) اس طرح نہیں کیا جا سکتا۔ اساتذہ مزید بہتر رائے دے سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ بھی آپ نے جا بجا الف گرائے ہیں، جو بہت زیادہ بھلے معلوم نہیں ہوتے۔ کسی حد تک ٹھیک ہے۔
شکریہ بھیا میں ٹھیک طرح سے لکھنے کوشش کروں گا
 

ارتضی عافی

محفلین
عروض سائیڈ پر گیا تھا سر الف عین فیروز لغات میں جن نت ہے اور عروض سائیڈ پر جنت سنسکرت میں ج نت بھی ہے تو سر پورا اشعار میں نے تقطیع کیے سر صعیع آتا ہے بحر میں سر پورا تفصیل سے سمجھا دے سر اور آخر شعر جدائی والا یعنی کیسے میں دوسرا لفظ استعمال کروں
 
Top