برسلز کا بھکاری

پاکستانی قوم کا سر شرم سے جھک جاتا ہے جب یہ خبریں‌پڑھنے کوملتی ہیں کہ ارمی چیف برسلز میں‌ناٹو اور اتحادیوں سے حملے روکنے کی بھیک مانگ رہا ہے۔ اسی قوم کا صدر امریکہ کے دورے کررہا ہے اور اسی قوم کا ایک معزول چیف جسٹس امریکہ سے فریڈم ایوارڈ وصول کررہا ہے۔
ہائے ارمی۔ ہائے صدر ، ہائے چیف جسٹس۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ اپنا ہی کیا دھرا ہے۔ خود ہی انہیں اجازت دے رکھی ہے۔ اب کس منہ سے انہیں روکیں گے۔
 

زینب

محفلین
صدر بھی تو فرینڈز آف پاکستان کا گروہ بنا کے بھیک ہی مانگتا پھر رہا ہے نا اپنا پیسہ لے ائے ملک مین‌تو عزت رہ جائے بے چارے کی
 
صدر بھی تو فرینڈز آف پاکستان کا گروہ بنا کے بھیک ہی مانگتا پھر رہا ہے نا اپنا پیسہ لے ائے ملک مین‌تو عزت رہ جائے بے چارے کی
ہاں‌درست ہے۔ بعضے اوقات دوسروں کی بھیک بھی مانگنی پڑجاتی ہے۔
پیسے کی بھیک مانگنا اتنا برا بھی نہیں مگر ارمی چیف جو بھیک مانگ رہا ہے اس سے قوم مرجاتی ہے۔
 

arifkarim

معطل
ہاں‌درست ہے۔ بعضے اوقات دوسروں کی بھیک بھی مانگنی پڑجاتی ہے۔
پیسے کی بھیک مانگنا اتنا برا بھی نہیں مگر ارمی چیف جو بھیک مانگ رہا ہے اس سے قوم مرجاتی ہے۔

یہ تو اسکی خوش ظرفی ہے کہ لڑائی سے پہلے سرنڈر کر رہا ہے۔ وہ جانتا ہے کہ امریکہ کا مقابلہ ہماری بس کی بات نہیں۔ عراق اور افغانستان کے بعد اب پاکستان کو امریکہ کا بیٹل فیلڈ نہیں بنایا جا سکتا!
 

شمشاد

لائبریرین
لیکن اس کو بھی صدر اور وزیر اعظم نے ہی بھیک مانگنے کے لیے بھیجا ہے ناں۔ کل کا وزیر اعظم کا بیان کہ ہم امریکہ کے حملے نہیں روک سکتے، باعث شرم ہے۔
 

جوش

محفلین
جس کے نزدیک وعدے مہادوں کی حیثیت نہیں، اسے بھیک مانگنے میں کیا عارضہ ۔۔۔ اور قرض کی رقم ملک و قوم پر نہیں، بلکہ سفید ہاتھی جیسی کابینہ کی فلاح و بہبود پر خرچ ہوگی۔۔۔۔۔
 

طالوت

محفلین
ہمت باوجود آپ کی کوشش کے کہ توپوں کا رخ زر داری کی جانب ہی رہا ۔۔۔ سیدنا عمر نے ایک بار کہا تھا کہ جب تم کسی ذمہ داری کا بار اٹھاؤ تو ایسی باتوں سے پرہیز کرو جو تمھارے لیے طعنہ کا باعث بنیں ۔۔۔ موصوف بیگم کے دور میں بہتی گنگا میں ہاتھ دھوتے رہے اور اب بھی ان کا کردار چالاک لومڑی سے کم نہیں تو قوم کیسے اعتبار کرے گی ۔۔ ؟ آپ تخت طاؤس پہ بیٹھ کر جو فرماتے رہتے ہیں کبھی پاکستان میں ان گھروں کا چکر لگایئے جہاں بھوک کے سبب عزتیں داؤ پر لگ رہی ہیں تو یقیننا آپ روز روز کے ان سجدوں سے باز آ جائیں گے ۔۔۔
وسلام
 

جوش

محفلین
وزیر اعظم کا آج بی بی سی میں بیان

عالمی معاشی بحران کے بعد کئی ممالک کی آئی ایم ایف کے سامنے قطاریں لگی ہوئی ہیں ’ہم خوش نصیب ہیں کہ ہم قطار میں آگے تھے
 
Top