برطانوی انٹرنیٹ کا وزیر اعظم!

arifkarim

معطل
مملکت سدا بہار برطانیہ میں آج 5 سال بعد عام انتخابات ہو رہے ہیں۔ ایسے میں اپنے میاں گوگل کہاں خاموش رہنے والے تھے۔ Google News Labs نے اس اہم موقع پر اپنے حسابی جوہر دکھاتے ہوئے پچھلے 12 ماہ پر محیط ڈیٹا سرچز کے مطابق نتائج اخذ کر کے بتا دئے کہ آج کا انتخاب جیتنے کا زیادہ امکان کس سیاسی جماعت کا ہے۔ نتائج درج ذیل ہیں:
b426.gif
b425.gif

http://www.dailymail.co.uk/sciencet...age-s-Ukip-beat-Labour-Liberal-Democrats.html

اور جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ ہمیں یہاں یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ پاکستانی انٹرنیٹ کا وزیر اعظم کون ہے :)
 
مدیر کی آخری تدوین:
اور جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ ہمیں یہاں یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ پاکستانی انٹرنیٹ کا وزیر اعظم کون ہے :)
جس طرح کے سیاسی چولیں روزانہ کی بنیاد پر ماری جار ہی ہیں، امید ہے کہ اس نشست پر بھی دھاندلی ہو جانی ہے:)
 
انٹرنیٹ پر دھاندلی نہیں صرف ہیکنگ ہوتی ہے۔ اور یہ ان پڑھ گلو بٹوں کے بس کی بات نہیں۔ :)
یعنی جو انٹرنیٹ پر موصوف وزیر اعظم ہیں۔۔۔تو۔۔ وہ انٹرنیٹ کی دھاندلی المعروف ہیکینگ کی وجہ سے ہیں۔۔۔ پھڑے گئے او :battingeyelashes:
 
arifkarim

معطل
یعنی جو انٹرنیٹ پر موصوف وزیر اعظم ہیں۔۔۔تو۔۔ وہ انٹرنیٹ کی دھاندلی المعروف ہیکینگ کی وجہ سے ہیں۔۔۔ پھڑے گئے او :battingeyelashes:
نون لیگ، تحریک انصاف اور دیگر جماعتوں کے نیٹ پر پوسٹ کرتے بھتنے (Trolls) بہت کم اصلی انسان ہوتے ہیں۔ زیادہ تر یہ کام آٹو باٹس سے کروایا جاتا ہے۔ اسکام میں سی آئی اے اور دیگر خفیہ ایجنسیاں بھی ملوث ہوتی ہیں۔
 
آپ کی بات ٹھیک ہے۔ لیکن تمام بڑی جماعتوں نے تو باقاعدہ تنخواہ دار ملازم رکھے ہوئے ہیں جو سوشل میڈیا ٹیم کہلاتے ہیں
 
arifkarim

معطل
آپ کی بات ٹھیک ہے۔ لیکن تمام بڑی جماعتوں نے تو باقاعدہ تنخواہ دار ملازم رکھے ہوئے ہیں جو سوشل میڈیا ٹیم کہلاتے ہیں
میں نے اس حوالے سے ایک سروے کیا تھا۔ اگر بالفرض کسی سیاسی جماعت جیسے تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم میں زیادہ سے زیادہ 100 بندے بھی ہوں تب بھی وہ ملکر ہزاروں ٹویٹس بیک وقت نہیں چلا سکتے جیسا کہ عموماً دیکھنے میں آیا ہے کہ ٹویٹس کی ایک لمبی قطار آ رہی ہوتی ہے۔ ایسا صرف باٹس ہی کر سکتے ہیں :
http://en.wikipedia.org/wiki/Twitterbot
اسی طرح فیس بک، ڈسکس اور اس جیسی مشہور سماجی روابط کی سائٹس کیلئے آٹو باٹس موجود ہیں:
http://likebot.org/
 
Top