برطانیہ میں مسلمانوں میں خوف اور بے چینی: ’یہ احتجاج نہیں بلکہ دہشتگردی ہے‘
- مصنف, رضا المعاوی اور مارک ایسٹن
- عہدہ, بی بی سی
- 9 اگست 2024
’لوگ جسے احتجاج کہہ رہے ہیں، میں اسے دہشت گردانہ حملے کہتی ہوں۔‘ یہ کہنا تھا ہما خان کا جو سٹاک پورٹ، گریٹر مانچسٹر کی رہائشی ہیں اور ایک مقامی سکول میں بطور ٹیچر کام کرتی ہیں۔
برطانیہ کے مختلف شہروں میں ہونے والے حالیہ پُرتشدد مظاہروں کے باوجود وہ اپنے روز مرہ کے معمولات جاری رکھنے کے لیے پرعزم تو ہیں لیکن ساتھ ہی وہ ایک طرح کی اضطرابی
کیفیت بھی محسوس کرتی ہیں۔
انگلینڈ کے شمال مغرب میں ساؤتھ پورٹ میں تین بچیوں کے قتل کے بعد سے قصبوں اور شہروں میں وسیع پیمانے پر بدامنی پھیل گئی ہے۔ آن لائن غلط معلومات، انتہائی دائیں اور امیگریشن مخالف جذبات سے تشدد کو ہوا ملی۔
www.bbc.com