برف باری نے چھتر پلین کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیئے

607242_1772574_chattar-plain03_updates.jpg

607242_9690389_chattar-plain09_updates.jpg

خیبر پختون خوا کے ضلع مانسہرہ کی ہر وادی ہی قدرت کا حسین شاہکار ہے لیکن برف باری نے وادی کونش کے علاقے چھتر پلین کی خوبصورتی کو چار چاند لگادئیے ہیں۔
607242_7904179_chattar-plain10_updates.jpg

607242_1255651_chattar-plain02_updates.jpg

مانسہرہ میں بارشوں کے بعد سورج نے برف پوش پہاڑوں اور وادیوں کواپنی کرنوں سےمنور کیا تو برف کی دودھیا روشنی آنکھوں کو خیرہ کرنے لگی۔
607242_6592108_chattar-plain12_updates.jpg

607242_332226_chattar-plain08_updates.jpg

ان دلکش نظاروں کو اپنی نظروں میں سمونے کے لیے ملک بھر اور بیرون ملک سے سیاح کھنچے چلے آ رہے ہیں۔

607242_2003489_chattar-plain06_updates.jpg

607242_3219762_chattar-plain00_updates.jpg

ضلع مانسہرہ اور بٹگرام کے سنگم پر واقع چھتر پلین اور شارکول ٹاپ پہنچ کر بچے خوشی سے پھولے نہیں سماتے۔

607242_1626658_chattar-plain11_updates.jpg

607242_1799630_chattar-plain05_updates.jpg

کوئی بچہ سنو مین کے ساتھ تصاویربنواتا ہےتو کوئی اپنے کزنوں کو برف کے گولے مار مار کر انجوائے کرتاہے۔

607242_8414176_chattar-plain04_updates.jpg

607242_1011092_chattar-plain000_updates.jpg

سیاحوں کا کہنا ہے کہ اگر چھتر پلین میں پکنک اسپاٹس بنا کر مناسب سہولتیں فراہم کر دی جائیں تو علاقے میں سیاحت کے فروغ کے ساتھ ساتھ غریب عوام کے روزگار میں بھی اضافہ ہو گا۔
لنک
 

زید_سروجی

محفلین
‏چھتر ٹاپ کا نظارہ۔۔۔
جس کا حسن صرف قدرتی ما حول میں نکھرتا ہے
بید کے گھنے درخت آسمان کو چھورہے ہوتے ہیں
بارش اور اسکی بوندیں چھپاک چھپاک خوشنما پھولوں اور ہرے بھرے پتوں کو بوسے دیتیں ایسی لگتی ہیں
جیسے کوئی راج ہنس اپنی پیاس بجھا رہا ہو,,,☺
 
Top