برقی کتابیں اپنے سسٹم میں کیسے محفوظ کی جائیں ؟

کاشف اختر

لائبریرین
فورم میں لائبریری کے اندر جو برقی کتب موجود ہیں ،انہیں اپنے سسٹم میں محفوظ کرنا چاہتا ہوں ۔ڈاؤنلوڈ کا آپشن تو فی الوقت دستیاب نہیں ہے ۔ مزید کوئی آپشن ہو تو میری رہنمائی فرمائیں ؟ واضح رہے کہ میں فورم میں بھی نیا ہوں اور کمپیوٹر میں بھی اس لئے تجاویز و آ را کا اظہار کرتے وقت میرے مبتدی ہونے کا خیال رکھیں ؟؟؟
 
ظہیراحمدظہیر

کاشف اختر بھائی !آپ مطلوبہ کتاب کو کھول کر ہائی لائٹ کرلیں اورمتن کاپی کرنے کے بعد مائکروسافٹ ورڈ میں چسپاں کرلیں ۔ اس کے بعد چاہیں تو اسے ورڈ میں ہی محفوظ کرلیں یا پھر اس کی پی ڈی ایف فائل بنالیں۔ یہ طریقہ آزمودہ ہے ۔ چسپاں کرنے کے بعد تھوڑی بہت مشکل فارمیٹنگ کی ہوتی ہے لیکن وہ آپ درست کرسکتے ہیں ۔

اس سے زیادہ بہتر طریقہ کمپیوٹر کا کوئی ماہر ہی بتاسکتا ہے ۔ ہم تو اناڑیوں میں سے ہیں۔ :)
 
ظہیر بھائی ! آپ کا بتایا ہوا طریقہ مجھ ناکارہ کیلئے بہت مفید و کارآمد ثابت ہوا ! اللہ آپ کو بہترین رہنمائی کا بہترین بدلہ عطا فرمائے !!!
 
الف عین

لائبریرین
بہتر یوں ہو گا کہ سلیکٹ آل کر کے کاپی کرنے کے بعد ورڈ میں پیسٹ کرتے وقت ’پیسٹ سپیشل‘ کا آپشن چنیں۔ یا کنٹرول، آلت اور ’وی‘ دبائیں۔ اور پلین ان فارمیٹیڈ ٹیکسٹ سلیکٹ کر لیں۔ اس طرح پیرا گراف ٹوٹتے نہیں ہیں، اور کام جلدی جلدی بھی ہو جاتا ہے۔ اس کے بعد آُ اپنی مرضی کی فارمیٹنگ کر سکتے ہیں۔ یا اپنی مرضی کی فارمیٹنگ کا ایک ٹمپلیٹ بنا لیں اور اسی میں پیسٹ کر دیں۔ پھر صرف مختلف ہیڈنگ ڈفائن کرنے کی ضرورت پڑے گی۔
 
اچھا تو یہ مطلب ہوتا ہے "پیسٹ اسپیشل" کا ۔ آج پہلی دفعہ معلوم ہوئی یہ بات ۔ یہ تو بہت آسان کام ہوگیا ۔ بہت بہت شکریہ جناب اعجاز عبید صاحب ۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
لیکن یہ ٹیگ کرنے کا غلط طریقہ ہے
ابھی سیکھ رہا ہوں ۔ دراصل اس بات کا تجربہ کر رہاتھا کہ کوئی اور نام یا کوئی فقرہ لکھ کر کسی کو کیسے ٹیگ کیا جاتا ہے ۔ بجائے الف عین لکھنے کے اعجاز عبید صاحب لکھنا چاہتا تھا۔ لیکن کامیابی نہیں ہوئی۔ اگریہ گُر سیکھنے کے بارے میں کوئی ربط فراہم کرسکیں تو بہت نوازش ہوگی ۔
الف عین
 
الف عین

لائبریرین
ربط تو کوئی نہیں ہے۔ ترکیب یہ ہے کہ ہیلے الف عین کے نام سے ٹیگ کریں۔ پھر پوسٹ کرنے کے بعد تدوین کا آپشن چنیں، اور الف عین کو بدل کر جو چاہے لکھ دیں۔ اطلاع مجھے ہی ملے گی۔
 
کاشف اختر

لائبریرین
سر! آپ نے بہت آسان اور شاندار طریقہ بتادیا ، اس طریقے سے کام جلدی ہوجاتا ہے ،اور کوئی پریشانی بھی نہیں ہوتی ۔ جزاکم اللہ خیرا ،
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ربط تو کوئی نہیں ہے۔ ترکیب یہ ہے کہ ہیلے الف عین کے نام سے ٹیگ کریں۔ پھر پوسٹ کرنے کے بعد تدوین کا آپشن چنیں، اور الف عین کو بدل کر جو چاہے لکھ دیں۔ اطلاع مجھے ہی ملے گی۔
بہت بہت شکریہ اعجاز عبید صاحب ! یہ تو بہت آسان ہوگیا ۔ اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے ۔
 
Top