برما میں مسلمانوں کو زندہ دفن کیا گیا،اقوام متحدہ کی رپورٹ میں انکشاف

کاشفی

محفلین
برما میں مسلمانوں کو زندہ دفن کیا گیا،اقوام متحدہ کی رپورٹ میں انکشاف
200324_60743062.jpg


ینگون(دنیا نیوز) برما میں انسانیت سوز مظالم کی داستان کی رقم کی گئی،مسلمانوں کی نسل کشی سے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ کئی مسلمانوں کو قبروں میں زندہ دفن کیا گیا۔

قتل عام میں سیکیورٹی ادارے بھی شامل رہے۔اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق کئی علاقوں سے اجتماعی قبریں ملی ہیں جن میں دفن افراد کے ہاتھ اور پیر بندھے ہوئے ملے۔ رپورٹ کے مطابق ان قبروں سے 28بچوں کی لاشیں بھی ملی ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق بدھ مت کے پیرو کاروں نے مسلمانوں کے اکثریتی علاقوں میں داخل ہو کر املاک کو نقصان پہنچایا اور لوگوں پر تشد د کیا۔اس موقع پر سیکیورٹی ادارے بھی اس قتل عام میں پوری مدد فراہم کرتے رہے۔
ماخذ:دنیا نیوز
 

S. H. Naqvi

محفلین
محفل کے وہ لوگ جو گزرے وقت ایسے تھریڈ شروع کرنے کی مخالفت میں پیش پیش تھے اوربھرپور انداز میں دلائل دیتے تھے کہ وہ سب تصویریں اور ویڈیوز نقلی ہیں اور برما کے مظالم کی ساری کہانیاں خود ساختہ ہیں، آج خاموش ہیں، ان کے پسندیدہ میڈیا نے خبر دی ہے انھیں کچھ تو تبصرہ کرنا چاہیے۔
میں یہ لکھنے پہ اسلیئے مجبور ہوا کہ مجھے یاد ہے کہ اس وقت کس طرح مختلف دلائل دے کر حتیٰ کہ کف اڑانے تک یہ سب کچھ خود ساختہ کہا گیا تھا اور پاکستان کی فکر کرنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔
 

arifkarim

معطل
یہاں ہندوستان میں بھی اسی قسم کی افواہیں اڑی تھیں ۔عالمی میڈیا اب کیوں نہیں آواز اٹھاتی کیوں سب کو سانپ سونگھ گیا ہے ۔یقین جانئے اس خبر کو پڑھ کر میرے رونگٹے کھڑے ہوگئے ہیں ۔میں نے فسادات کے منظر کو بہت قریب سے دیکھا ہے ۔ابھی مظفر نگر میں جو کچھ ہوا تھا میں تین مرتبہ وہاں جا چکا ہوں اب تک ۔ابھی اسلام دشمن عناصر کو مسلمانوں کی جانب سے ایک کانٹا بھی چبھ جائے تو پوری دنیا میں ہنگامہ کئے پھریں گے کہ مسلمانوں نے یہ کیا لیکن ایسے موقعوں پر ان کی زبانیں گنگ ہو جاتی ہیں ۔بس اللہ ہی مدد کرے ۔سازشین کو نیست ونابود اور ان کے ناپاک عزائم کو تہہ و بالا کرے ۔یا الہہ العالمین تو ہی رحیم ہے رحم کا معاملہ فرما ۔
اور اب برما نے اس یو این رپورٹ کی نفی کر دی:
http://www.mmtimes.com/index.php/national-news/8619-myanmar-rejects-latest-un-report.html
 

x boy

محفلین
السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ
بہت سارے لوگ بہت ساری کہانیاں لکھ سکتے ہیں لیکن حقیقت میں سناتا ہے
برما میں مسلمانوں کے ساتھ یہ پہلی دفعہ نہیں ہوا اس سے پہلے بدھ مت کے پیرو کاروں نے مسلمانوں کی بستی میں داخل ہوکر ہر عمر کے لوگوں کو ذبح کیا تھا
میرے قریب میں کچھ لوگ ہیں جن کی فیملیاں آج بھی برما میں رہتی ہیں اور وہ مجھے بتاتے رہتے ہیں کہ آج یہ ہو ا کل یہ ہوا تھا،
برماکے مسلمانوں نے پچھلے ایک سال سے (قریبا) مسجد وں میں نمازیں نہیں ادا کیں، انکی مسجدوں کو جلادیا گیا، اگر کچھ بچا بھی ہے تو اس کو بند کروادیا اور
گورنمنٹ کہتی ہے یہاں حکومت کے خلاف بغاوت کی باتیں ہوتی ہیں، ایک گاؤں سے دوسرے گاؤں جانے کے لئے پولیس سے پیپر خریدنے پڑتے ہیں
اگر ایک رات رکنا ہے تو اس کے پیپر وہاں کے پولیس سے لینے ہوتے ہیں اس طرح کا ظلم تو چنگیز خان نے بھی نہیں کیا ہوگا،مسلمانوں کو ذندہ جلادیا
اگر آگ سے فرار ہوئے تو پگڑ کر دوبارہ آگ میں ڈال دیتے ہیں اب تک ان گنت مسلمانوں کو جلا کے مارڈالا،
یو این او کو تو بس پپٹ سمجھئے ، وہاں جاکر بھی کچھ نہیں کرسکی۔ امریکہ بس اتنا کہتا ہے کہ یار اب بس بھی کرو، ہمیں او آئی سی سے فون کال آرہے ہیں۔
او آئی سی کی طرف سے منتخب امریکن سیٹیزن مسٹر وقارالدین ہیں متعدد بار دبئی زیارت کرچکے ہیں اس بارہ میں اپنی اسپیچ دے چکے ہیں لیکن دال ابھی تک نہیں گلی۔
ان کا وائٹ ہاؤس میں آنا جانا ایسا ہے جیسے ہم اپنے رشتہ داروں کے گھروں میں جاتے ہیں۔

 
Top