محمد عمر
لائبریرین
کچھ عرصہ قبل چند احباب نے برٹش لائبریری کی سائیٹ سے کتابیں ڈاؤنلوڈ کرنے کے جگاڑ کی فرمائش کی تھی۔ کچھ وقت ملا تو میں نے اس پر کام کیا ہے اور ایک عدد ایپلیکیشن بنائی ہے۔ اسے آپ یہاں سے اتار سکتے ہیں۔
یہ ایک ونڈوز ایپلیکیشن ہے اور اسے ونڈوز میں کروم براؤزر اور ڈاٹ نیٹ 4۔7۔2 نصب کر کے چلایا جا سکتا ہے۔ چونکہ یہ ایک نئی کاوش ہے، اس لیے اس میں غلطیاں ہوں گی اور شاید آپ کے لئے بالکل ہی کام نہ کرے لیکن اگر تعاون ہو تو اسے بہتر بنایا جا سکتا ہے۔
استعمال کا طریقہ:
ایپ چلائیں اور اپنی مطلوبہ کتاب کے صفحے کا ربط ڈالیں۔ (راہنمائی کے لیے ایک ربط پہلے سے دیا گیا ہے۔)
ڈاؤنلوڈ کا بٹن دبائیں اور چند منٹ میں تمام صفحات آپ کی ہارڈ ڈسک میں محفوظ ہو جائیں گے۔
ترجیحات:
1۔ پی ڈی ایف کا چیک باکس چیک کرنے سے کتاب اسی فولڈر میں بن جائے گی۔
2۔ اگر آپ کا انٹرنیٹ کنکشن سست ہے تو "ڈیلے" کا دورانیہ زیادہ کر دیں۔
3۔فولڈر جہاں آپ کتاب محفوظ کرنا چاہیں۔

آخری تدوین: