بریکنگ نیوز۔عراقی صحافی نے صدر بش کو جوتے دے مارے

زینب

محفلین
پجابیکی کہاوت سنی کسی نے کہ

ڈاڈھے دی مار تان لسے دیاں گالیاں۔یہ بھی وہی ہوا اچھا کیا زیدی نے میں تو اسی کے ساتھ ہوں بس
 

مہوش علی

لائبریرین
آپ اسلام کے مخالف حرکت ثابت تو کریں یا باذوق کی طرح آئیں بائیں شائیں کریں گی ؟ (مگر مختصر)
مردانگی کے جوہر دکھانے والوں کو آپ "دہشت گرد" کہتے ہیں (جہاد کا اعلان کرنے والے "اصلی مجاہد" کا انتظار خاصا طویل ہو چکا) اب ایک اعتدال پسند شخص صرف جوتے ہی مار سکتا ہے ۔۔۔
وسلام

بھائی جی، قوم کو جذباتیت سے بہت دور رہ کر ہوش و حواس قائم رکھنے کی بہت ضرورت ہے۔
باذوق برادر نے صائب مشورہ ہی دیا ہے۔

ْْْْْ٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪

آپ‌کی ہر موضوع میں الٹی گنگا ہی بہتی ہے

جوتا مارا ہے صرف۔
اس نے کتنے گھر برباد کئے۔ کتنے بچے یتیم کئے۔۔۔ فہرست بہت لمبی ہے مہوش۔
دوسری بات اپنی قوم کا رونا مت رو!! امریکی سینیٹ‌میں کیا ہوا تھا بش کے‌استقبال پر وہ بھی نظر رکھو۔۔۔
فورا اپنوں کو طعنے دینے‌کی بات نہ کیا کرو۔۔۔ اپنے بھی دل رکھتے‌ہیں کہ دنیا میں وہی دل والے‌ہیں؟؟

میں‌نہیں‌کہتا کہ یہ حرکت اچھی ہے۔ لیکن آج کل وہ پسے ہوئے لوگ اس سے زیادہ کر بھی کیا سکتے‌ہیں؟ کسی عربی سائٹ پر پڑھا تھا کہ اس شخص کو ہفتے‌بھر اغوا رکھا۔ اس سے‌قبل اس کی 7 فیمیلی افراد کو امریکی فوج مار چکی ہے۔۔۔ اور آپ جوتے کی مار پر اٹکی ہوئی ہو۔۔۔۔

میری ہر روز اللہ سے یہ دعا ہوتی ہے کہ مجحے انسانوں کے ہجوم کے پیچھے چلنے والا بنانے کی بجائے اُن میں سے بنا جو صرف ھق کی پیروی کرتے ہوں۔
علی ابن ابی طالب کا ایک خطبہ تھا جس کا پیغام کچھ یوں تھا کہ اچھا انسان بھی کبھی غلطی کر سکتا ہے اور بُرا انسان بھی کبھی صحیح بات کر سکتا ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ انسان کی بجائے "حق" کو پہنچانا جائے۔ جب ایک دفعہ حق واضح ہو جائے تو پھر "اہل حق" تک خود ہی پہنچ جاؤ گے۔

اگر میں انسانوں کی اکثریت کے خلاف رائے رکھتی ہوں تب بھی آزادی رائے سب کو حاصل ہے اور میں بھی اس میں شامل ہوں۔ اس لیے براہ مہربانی اس زاویے سے مجھ پر اعتراض کرنا کارآمد ثابت نہیں ہو گا۔

ْْْْْْْْْْْْ٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪

یا قومی! عبرت

اے میری قوم والو! اسلام نے ہمیں بے مہار اونٹوں کی طرح نہیں چھوڑ دیا ہے۔
بلکہ اسلام دین فطرت ہے اور کچھ اخلاقی چیزیں تو وہ ہیں جو کہ انسانی فطرت کے اندر موجود ہیں اور بقیہ جاہل و وحشی اقوام تک نے انہیں اپنی اس فطرت کی بدولت سمجھ لیا تھا۔

ان میں سے ایک چیز تھی کہ سفیر چاہے دشمن ملک کا ہی کیوں نہ ہو، مگر کسی صورت اسے نقصان نہیں پہنچانا۔

جس چیز کو آپ آج بہت لاٗیٹ اور مزاحیہ سمجھ کر ہنس رہے ہیں اور اس کی حوصلہ افزائی میں لگے ہوئے ہیں، وہ کل کو ہماری قوم کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ یہ مغربی اقوام کے انتہا پسندوں کے ہاتھ میں ہتھیار ہے جس سے وہ اسلام کے خلاف مزید نفرتیں پھیلاٗیں گے۔ کل کو کوئی آپ کا مہمان تک نہ بنے گا اور نہ ہی کبھی آپ کا سچا موقف جاننے کی کوشش کرے گا۔

بس میری دعا ہے کہ یہ جوتے جیسی حرکتیں کہیں اس بات کا باعث نہ بن جائیں کہ امریکہ مزید حملے کر کے چند ہزار مسلمانوں کو اور موت کے منہ میں نہ دھکیل دے۔

اور یاد کریں جب علاؤ الدین خلجی نے اسی جذباتیت میں آ کر چنگیز خان کے سفیروں کے ہاتھ پاؤں کٹوا دیے تھے۔ اور اس جذباتیت کا خمیازہ لاکھوں مسلمانوں کے خون کی صورت میں بہا تھا۔ یہ واقعہ کافی ہونا چاہیے کہ انسان عبرت حاصل کرے۔ مگر اس کے لیے دل و دماغ کے دروازوں سے جذباتیت کے پردے ہٹانا ہوں گے۔
 

زین

لائبریرین
آپ سے پہلے بھی درخواست کی گئی تھی کہ صحابہ کرام کا نام عزت و احترام کے ساتھ لیا کریں۔
 

زینب

محفلین
مہوش سسٹر ہم نے کچھ نہیں کیا پھر بھی پٹ رہے ہیں مسلماںوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے اور ہمیں بدلے میں ایک جوتا مارنے کا بھی حق نہیں یہ تو نا انصافی ہوئی نا۔ ناک کے بدلے ناک ھاتھ کے بدلے ھاتھ اور جاب کے بدلے جان کس نے کہا؟؟؟۔۔کیسے کیسے ازیت نا دی گئی مسلمانوں کو یہاں‌تک کہ قران پاک کو کافروں نے (اللہ انہیں جہنم کا ایندھن بنائے) گولیون سے چھلنی کیا گیا گٹر میں بہایا گیا اور یہ ایک جوتا کیا بہت تکلیف دہ ہے بش جیسے ملعون کے لیے،۔۔۔میں تو کہتی ہوں کہ یہ سارے مسلمانوں‌کی طرف سے ساری امریکی قوم کے منہ پے ہے۔۔۔۔۔۔۔۔اب امریکی قوم کہ منہ پے کیوں‌کہا اس کا جواب بعد میں دوں‌گی
 

مہوش علی

لائبریرین
آپ سے پہلے بھی درخواست کی گئی تھی کہ صحابہ کرام کا نام عزت و احترام کے ساتھ لیا کریں۔
بھائی جی،
یہ بتلائیے کہ اوپر کس صحابی کو برا بھلا کہہ رہی ہوں جو آپ بار بار یہ الزام مجھ پر لگا رہے ہیں؟
اور اگر صحابی کی عزت سے مراد آپ کی یہ ہے کہ ان کے غلط کاموں کی طرف سے بھی آنکھیں بند کر کے بیٹھ جایا جائے اور انکے غلط کو غلط تک نہ کہا جائے تو یہ ان کی عزت و احترام نہیں بلکہ شخصیت پرستی اور صحابہ پرستی ہے۔

اس تھریڈ میں کہیں صحابہ پر بحث ہی نہیں ہوئی کہ جو آپ نے یہ نکتہ اٹھایا ہے۔

میری اوپر والی تحریر پھر پڑھئیے:
از مہوش:
علی ابن ابی طالب کا ایک خطبہ تھا جس کا پیغام کچھ یوں تھا کہ اچھا انسان بھی کبھی غلطی کر سکتا ہے اور بُرا انسان بھی کبھی صحیح بات کر سکتا ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ انسان کی بجائے "حق" کو پہنچانا جائے۔ جب ایک دفعہ حق واضح ہو جائے تو پھر "اہل حق" تک خود ہی پہنچ جاؤ گے۔

عربی کی اصل قدیم کتب میں آپ کو صحابہ کے نام یوں ہیں نظر آئیں گے اور ان میں کوئی رضی اللہ وغیرہ نہیں لگا ہوا۔
 

زین

لائبریرین
بہن !آپ اتنی لمبی لمبی پوسٹیں لکھ لیتی ہیں لیکن احتراماً صرف رضی اللہ تعالیٰ عنہ ۔ جیسے دو لفظ نہیں لکھ سکتی؟

شکریہ اور میں‌مزید بحث نہیں‌کرنا چاہتا
 
عراقی قوم کے نئے ہیرو کی مقبولیت بڑھتی جارہی ہے۔ یہ منتظر زیدی کی تصویر ہے
1(2).jpg

مزید یہاں
http://www.albaghdadia.com/news/component/content/article/76-articles/5351-2008-12-15-12-09-59
 
یہ خبر اور یہ منظر اتنا "لذیذ" تھا کہ کئی چینلز اور نیوز ایجنیسوں کی ویب سائیٹ پر جاکر مختلف اینگلز سے انجوائے کیا۔ میرا خیال ہے کہ عطا بھی اسی قسم کی انجوائمنٹ سے گزررہا ہے۔ عطا کا کالم
 

طالوت

محفلین
منتظر الزیدی نے پکار کر جوتا مارا تھا ورنہ شاید لگ ہی جاتا ۔۔
بہت خوب ! عابد آپ تو شاعر ہوتے جا رہے ہیں ، اللہ رحم کرے شاعروں کا سیلاب آیا ہوا ہے محفل پر ۔۔
زکریا بلاشبہ یہ کوئی بڑا مجاہد نہیں لیکن شاید اپنی نفرت کا اظہار کرنے کے لیے اس کے پاس اس سے بہتر کوئی اور طریقہ نہیں تھا ۔۔
رات جیو کے مطابق ایک سعودی شہری نے اس جوتے کے لیے ایک کروڑ ڈالر کی پیشکش کی ہے (خبر خود ڈھونڈیں)
وسلام
 

باذوق

محفلین
بھائی جی، قوم کو جذباتیت سے بہت دور رہ کر ہوش و حواس قائم رکھنے کی بہت ضرورت ہے۔
باذوق برادر نے صائب مشورہ ہی دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔یہ واقعہ کافی ہونا چاہیے کہ انسان عبرت حاصل کرے۔ مگر اس کے لیے دل و دماغ کے دروازوں سے جذباتیت کے پردے ہٹانا ہوں گے۔
سسٹر مہوش علی ! ہمارا کام صرف بات کو یاد دلا دینا ہے۔ چاہے اس کے لیے "کانگریسی مُلا" جیسا لقب ہی سننے کو ہمیں کیوں نہ ملے۔ ایسے مواقع پر غیرضروری جذباتی بحث میں پڑنے کے بجائے الاعراف:199 کو یاد کر کے الگ ہو جانا بہترین حکمت عملی ہوتی ہے۔

علامہ البانی رحمة اللہ نے ایک مرتبہ فرمایا تھا : ۔۔۔ اور یقیناً یاد دہانی ایمان والوں کو فائدہ پہنچاتی ہے۔
ممکن ہے جب ہماری قوم جذباتیت کے بھنور سے نکلے تو ہماری یاددہانی اس کو فائدہ پہنچائے۔ ان شاءاللہ۔
 
امریکی چاکری میں‌ اگ اور پانی ایک ہی ہیں۔ جب معاملہ یہ اتا ہے کہ رفع یدین کریں‌ یا نہ کریں اور رضی اللہ عنہ لکھیں‌نہ لکھیں تو ان کے دل پتھر کی طرح‌سخت ہوجاتے ہیں‌مگر جب معاملہ ان کے اقاوں کا اتا ہے تو رحمدلی اور قران و حدیث اور اخلاقیات کے درس شروع ہوجاتے ہیں۔
شرم نہیں‌اتی ان اسلام نے نام لیواوں‌کو۔ جاکر قاتلوں‌کو اخلاقیات کیوں‌نہیں‌سمجھاتے؟
 

باذوق

محفلین
امریکی چاکری میں‌ اگ اور پانی ایک ہی ہیں۔ جب معاملہ یہ اتا ہے کہ رفع یدین کریں‌ یا نہ کریں اور رضی اللہ عنہ لکھیں‌نہ لکھیں تو ان کے دل پتھر کی طرح‌سخت ہوجاتے ہیں‌مگر جب معاملہ ان کے اقاوں کا اتا ہے تو رحمدلی اور قران و حدیث اور اخلاقیات کے درس شروع ہوجاتے ہیں۔
شرم نہیں‌اتی ان اسلام نے نام لیواوں‌کو۔ جاکر قاتلوں‌کو اخلاقیات کیوں‌نہیں‌سمجھاتے؟
جب معاملہ یہ اتا ہے کہ رفع یدین کریں‌ یا نہ کریں ۔۔۔ تو ان کے دل پتھر کی طرح‌سخت ہوجاتے ہیں‌ ۔۔۔
محترم بھائی ہمت علی ! اگر قولِ بالا کا اشارہ میری جانب ہے تو ادب سے عرض کرنا چاہوں گا کہ : میں نے نہ تو اِس فورم پر اور نہ ہی کسی اور جگہ رفع یدین کرنے یا نہ کرنے پر "پتھر کی سختی کی طرح" زور نہیں دیا ہے!! امید ہے کہ آپ (یا کوئی اور) میری ادب سے کی گئی اِس گذارش کا خیال کرتے ہوئے آئیندہ سے بلا ثبوت الزام لگانے سے پرہیز کریں گے ، بہت شکریہ۔
دوسری بات یہ کہ ۔۔۔۔ پورے نیٹ کی اردو کمیونیٹی میں کہیں بھی "اسلام کا نام لیوا" ہونے کا دعویٰ میں‌ نے نہیں کیا ہے۔ اس بات کو بھی یاد رکھئے گا ، ایک بار پھر شکریہ !!
 
جب معاملہ یہ اتا ہے کہ رفع یدین کریں‌ یا نہ کریں ۔۔۔ تو ان کے دل پتھر کی طرح‌سخت ہوجاتے ہیں‌ ۔۔۔
محترم بھائی ہمت علی ! اگر قولِ بالا کا اشارہ میری جانب ہے تو ادب سے عرض کرنا چاہوں گا کہ : میں نے نہ تو اِس فورم پر اور نہ ہی کسی اور جگہ رفع یدین کرنے یا نہ کرنے پر "پتھر کی سختی کی طرح" زور نہیں دیا ہے!! امید ہے کہ آپ (یا کوئی اور) میری ادب سے کی گئی اِس گذارش کا خیال کرتے ہوئے آئیندہ سے بلا ثبوت الزام لگانے سے پرہیز کریں گے ، بہت شکریہ۔
دوسری بات یہ کہ ۔۔۔۔ پورے نیٹ کی اردو کمیونیٹی میں کہیں بھی "اسلام کا نام لیوا" ہونے کا دعویٰ میں‌ نے نہیں کیا ہے۔ اس بات کو بھی یاد رکھئے گا ، ایک بار پھر شکریہ !!
باذوق بیٹا شکریہ بہت بہت۔ اللہ اپ کو خوش رکھے۔
میرا اشارہ کسی مخصوص شخص نہیں‌ بلکہ ایک عمومی رویہ تھا۔ بیٹا اسلام کا نام لیوا ہونےکا دعویٰ تو حق ہے ضرور کرنا چاہیے مگر ثبوت بھی عمل سے دینا چاہیے۔
خوش رہو۔جیتے رہو۔
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،

میں یہ بحث اس دن سے دیکھ رہاہوں جس دن سے بس کے ساتھ یہ حرکت ہوئی ہے ۔ یہ بات ہے تو واقعی بری لیکن یہ بات ہے کہ کمزوراورکربھی کیاسکتاہے لیکن اس کایہ مطلب بھی نہیں کہ آپ سرعام جوتے ماریں۔ یہ بات کااعتراف سب کو ہے کہ اس نے مسلمانوں کی نسل کشی ہے لیکن آپ ہی اس کی سپورٹ کرنے والے ہیں پاکستان نے تواس کی جنگ میں ہراول دستے کارول اداکیاہے ۔ جب تک آپ اپنے آپ کوٹھیک نہیں کریں گے تو دوسرے سے کیسے امیدکرسکتے ہیں کہ وہ ٹھیک ہوجائے۔
اس لئے اس واقعہ پر واہ واہ کرنے کی بجائے ہمیں چاہیے کہ ہم اس وقت اتنے ذلیل وخوارکیوں ہیں ان وجوہات پرتوجہ مرکوزکرنی چاہیے اوراسکے تدارک کاحل سوچناچاہیے لیکن ہم میں تورواداری جیسے ختم ہوہورہی ہے کسی کی بات کوسننے کاحوصلہ ہی نہیں ہے ۔ بلکہ اگرکوئی بات کہہ دے تواس کے پیچھے پڑھ جاتے ہیں۔ اسلام کاسبق ہے صبروتحمل ، برداشت اسکوہم فراموش کیے بیٹھے ہیں۔ خدارا آپس میں جھگڑوں کوختم کرواورآپس میں محبتیں بانٹو(آمین ثم آمین)

والسلام
جاویداقبال
 

مغزل

محفلین
اس واقعہ پر میری تازہ ترین قلبی واردات کا ایک قطعہ۔ ۔ ۔انجمن محبان صحافیان کی نزر ۔ ۔
صحافت کی تاریخ میں وہ انوکھا رنگ بھرتا ہے
لگا کہ بُش کو جوتے ہمیں وہ دنگ کرتا ہے
بلایا کس نے بُش کو تھا جو مہماں اسکو جانیں ہم
ہمیشہ غاصبوں سے یوں زمانہ جنگ کرتا ہے
:laugh::laugh::laugh:


شکریہ عابد ( المعروف آبی ٹو کول) صاحب
خوب قطع ہے ۔ واہ
 

شمشاد

لائبریرین
لیکن آئندہ تمام صحافی اس قسم کی کسی بھی کانفرنس میں ننگے پاؤں جایا کریں گے۔
 

زین

لائبریرین
ہمممم۔ جی ہاں اس خدشے کا اظہار تو میں‌نے پہلے بھی کیا تھا۔
کوئٹہ میں‌تو اکثر پریس کانفرنسیں قبائلی اسٹائل میں‌ہوتی ہیں قالینوں‌پر
 
Top