۔
بری نگاہیں

آپ نے کبھی بلب کو غور سے دیکھا ہے۔
سوئچ آن کرتے ہی بلب روشن ہو جاتا ہے۔

یہ روشنی کہاں سے آتی ہے؟
بلب کے اندر ایک فیلامینٹ ہوتا ہے۔ اصل روشنی وہی دیتا ہے۔

فیلامینٹ کے گرد کانچ کا بنا بلب ہوتا ہے جو اصل میں روشنی کا حجاب ہے۔
فیلامینٹ روشنی کا تاج سر پر رکھ کر اندھیرے کو فتح کرکے حکومت کرتا ہے۔
پروانے بے چارے اس روشن تاج کے دیوانے ہیں‘ دوڑ دوڑ کر جاتے ہیں اور کانچ کے بلب سے ٹکرا کر گر پڑتے ہیں۔

ٹھیک اسی طرح عورت کا چہرہ اس کا روشن تاج ہے اور مرد کی بری نگاہیں اس روشن تاج کے دیوانے ہوتے ہیں۔
پس جو عورتیں چہرے کا پردہ کرتی ہیں اور حجاب لیتی ہیں ان کی حجاب سے بھی مردوں کی بری نگاہیں ٹکراکر پاش پاش ہو جاتی ہیں۔

تحریر: محمد اجمل خان
 

زیک

مسافر
ایل ای ڈی بلب کو کیا مردوں سے تشبیہ دی جا سکتی ہے؟
 
آخری تدوین:
ایل ای بلب کو کیا مردوں سے تشبیہ دی جا سکتی ہے؟

یہ والا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
61RTkHqaf6L._SL1500_.jpg

ہمارے ہاں اسے ’ایل ای ڈی‘ کہا جاتا ہے۔ کیا امریکہ میں ’ایل ای‘ کہا جاتا ہے ؟
 
Top