بسبوسہ

عندلیب

محفلین
بسبوسہ
images

اجزاء
سوجی: 2 کپ
شکر :1 کپ
تیل : 1/2 کپ
دہی : 1 کپ
پانی: 2/3 کپ
بیکنگ پاؤڈر: 1 چمچہ چائے کا
میٹھا سوڈا : 1/4 چمچہ چھوٹا
بادام کٹے ہوئے: 1/2 کپ
شیرہ درمیانی گاڑھا : ڈیڑھ کپ
مکھن: 1 چمچہ

ترکیب
تمام خشک اشیاء کو ایک باؤل میں ڈال کر ملا لیں پھر اس میں تیل بھی ملا لیں۔ دہی اور پانی کو ملا کر یک جان کر لیں اور اسے بھی سوجی میں ملا کر نرم کردیں۔ تمام اشیاء اچھی طرح مکس ہوجائے تو نان اسٹک بیکنگ ٹرے لیکر اس میں تھوڑا مکھن لگائیں اور تیار شدہ آمیزہ اس میں جمع دیں۔ اوپر بادام سے سجا دیں پھر گرم اوون میں رکھیں ، اتنی دیر بیک کریں کہ گولڈن براؤن ہوجائے۔ اوون سے نکال کر اس پر ٹھنڈا شیرہ ڈال دیں۔ ڈائمنڈ کی شکل میں یا چوکور کاٹ کر پیش کریں۔

خواتین ڈائجسٹ سے ماخوذ
 

شمشاد

لائبریرین
جی ہاں یہ سعودی مٹھائی ہی ہے اور خاتون خانہ نے بھی یہیں آ کر بنانا شروع کی ہے۔ بلکہ پاکستان جا کر بھی بناتی ہیں۔
 
Top