بسم اللہ الرحمن الرحیم کی فضیلت

جنید اقبال

محفلین
اسلامی آداب معاشرت میں بسم اللہ کو اہم مقام حاصل ہے ہمیں ہمارے ہادی و مرشد علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ سبق دیا ہے کہ ہر کام بسم اللہ سے شروع کرو۔ بلکہ یہاں تک فرمایا :

اغلق بابک واذکر اسم اللہ واطفي مصباحک واذکراسم اللہ و خمراناءک واذکراسم اللہ واوک سقاءک واذکراسم اللہ (تفسیر القرطبی)
ترجمہ : دروازہ بند کروں تو اللہ کا نام لیا کرو۔ دیا بجھا دو تو اللہ کا نام لیا کرو۔ اپنے برتن ڈھانپو تو اللہ کا نام لیا کرو۔ اپنی مشک کا منہ باندھو تو اللہ کا نام لیا کرو۔​

مقصد یہ ہے کہ ہر کام چھوٹا ہو یا بڑا کرتے وقت انسان اپنے کار ساز حقیقی کا نام لینے کا خوگر ہو جائے تاکہ اس کی برکت سے مشکلیں آسان ہوں ۔ اس کی تائید و نصرت پر اس کا توکل پختہ ہو جائے۔ نیز جب اسے ہر کام شروع کرتے وقت اللہ کا نام لینے کی عادت ہو جائے گی تو وہ ہر ایسا کام کرنے سے رک جائے گا جس میں اس کے رب تعالی کی ناراضگی ہو ۔

بسم اللہ الرحمن الرحیم
ترجمہ : اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔​
 

نیلم

محفلین
بسم اللہ الرحمن الرحیم
ترجمہ : اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔
 

Muhammad Qader Ali

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بہت شکریہ جزاک اللہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم۔۔
اللہ کے نام سے جو رحمن اور رحیم ھے۔ اسلام جو تہذیب انسان کو سکھاتا ھے
اس میں ایک قاعدہ یہ بھی ھے کہ مسلمان ھر کام کی ابتداء اللہ کے بابرکت نام سے کرے۔
کیونکہ اللہ کا نام لینے کی عادت اسے ھر کام شروع کرتے وقت یہ سوچنے پر مجبور کردے گی کہ
واقعی جو کام میں کررھا ھوں وہ اللہ کے احکام کے مطابق ھے۔ جس سے وہ بہت سے برے
کاموں سے بچ جائے گا اور سب سے بڑا فائدہ اس میں یہ ھے کہ جب وہ صحیح کام کی ابتداء
اللہ کے نام سے کرے گا تو اللہ کی مدد اور توفیق اس میں شامل ھوگی وہ اس کی کوششوں میں
برکت ڈالے گا اور شیطان کے فساد سے اس کو دور رکھے گا۔
 
Top