بسم اللہ الرحمن الرحیم

علی امان

محفلین
اس ویب سائٹ پر پہلی بار آ رہا ہوں، ایک شاعر ہوں، نام علی امان ہے، تعلق کراچی سے ہے۔ اپنے کچھ اشعار پیش کر رہا ہوں۔ دوستوں کی آرا کا منتظر ہوں، خصوصا اساتذہ کی۔
بچو تفریق سے لوگو! خدارا ایک ہو جائو
کہ اس کے بن نہیں ہوگا گذارا ایک ہو جائو
اسی میں ہے بقا اپنی اسی میں ارتقا اپنا
اسی سے پائیں گے باہم سہارا ایک ہوجائو
 
محمداحمد

لائبریرین

بہت خوب!

محفل میں خوش آمدید!

اچھا کلام ہے۔

حمزہ کے ساتھ واؤ لکھنے کے لئے شفٹ کے ساتھ w لکھیے۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
اس ویب سائٹ پر پہلی بار آ رہا ہوں، ایک شاعر ہوں، نام علی امان ہے، تعلق کراچی سے ہے۔ اپنے کچھ اشعار پیش کر رہا ہوں۔ دوستوں کی آرا کا منتظر ہوں، خصوصا اساتذہ کی۔
بچو تفریق سے لوگو! خدارا ایک ہو جائو
کہ اس کے بن نہیں ہوگا گذارا ایک ہو جائو
اسی میں ہے بقا اپنی اسی میں ارتقا اپنا
اسی سے پائیں گے باہم سہارا ایک ہوجائو

واہ ! بہت خوب! محفل میں خوش آمدید علی امان صاحب!
 
الف عین

لائبریرین
یہاں کے کی بورڈ میں تخلص کی علامت غالباً نہیں ہے۔ اپنا اردو کی بورڈ استعمال کر کے لکھیں تو ممکن ہے۔
 
الف عین

لائبریرین
اگر اشعار میں اصلاح کے متمنی ہیں تو اصلاح سخن کے تحت پوسٹ کریں۔ ویسے ان دو اشعار یا قطعے میں بحر و اوزان کی تو غلطی نہیں ہے۔ لیکن مجھے کم از کم دو جگہ کچھ خامی کا احساس ہوا۔
’بن‘ کا استعمال فلمی گیتوں میں تو اچھا لگتا ہے، لیکن ادبی اشعار میں نہیں۔ جب کہ ’بغیر اس کے نہیں ہو گا‘۔۔۔ زیادہ رواں لگتا ہے۔
مزید یہ کہ باہم سہارا پانا خلاف محاورہ ہے۔
 
علی امان

محفلین
بہت شکریہ الف عین صاحب، میں نے تصحیح کر دی ہے:
بچو تفریق سے لوگو! خدارا ایک ہو جائو​
بغیر اس کے نہیں ہوگا گذارا ایک ہو جائو​
اسی میں ہے بقا اپنی اسی میں ارتقا اپنا​
اسی سے پائیں گے رب کا سہارا ایک ہوجائو​
 
Top